ابوظہبی: پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل

Cricket

Cricket

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ انگلش ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں ایک سو تیس رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی فتح میں کپتان ایلسٹر کک کے کیریئر بیسٹ ایک سو سینتیس رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ تاہم پاکستانی بیٹسمین ہدف کا تعاقب نہ کر سکے اور پوری ٹیم ایک سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

انگلش کپتان ایلسٹر کک نیکہا کہ ان کی ٹیم کے بولرز نے پاکستان کیلئے ہدف کا تعاقب مشکل کر دیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف ناکامی کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو ٹہرایا ہے۔