ابو ظبی ٹیسٹ: پاکستان کے انگلینڈ کیخلاف 7 وکٹ پر 256 رنز

pak england

pak england

مصباح اور اسد شفیق کے نصف سینچریز کی بدولت پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سات وکٹ پر دو سو چھپن رنز بنالئے ہیں۔
ابو ظبی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ ناکام ہوگئی۔ ایک سو تین رنز پر قومی ٹیم کی چار وکٹیں گر گئیں۔ پانچویں وکٹ پر کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے سو رنز کی شراکت قائم کی۔ اسد شفیق اٹھاون رنز بناکر آٹ ہوئے۔
کھیل کے اختتام پر پاکستان کی سات وکٹیں گر گئیں تھیں کپتان مصباح الحق تراسی رنز بناکر ناٹ آٹ ہیں۔ انگلش بولر گریم سوان اور اسٹورٹ براڈ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔