اب ہزارہ صوبے کے قیام کی قرار داد آئے گی۔ فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم، صوبہ ہزارہ کے قیام کے حامی ہیں اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے متعلق قرارداد کی قومی اسمبلی سے منظوری خوش آئند ہے، اب ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے بھی قرارداد کو اسمبلی میں لایا جائے گا اور بہت جلد ہزارہ صوبے کے قیام سے متعلق قرارداد بھی اسمبلی سے منظور ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ صدر اور وزیراعظم بھی ہزارہ صوبے کے قیام کے حق میں ہیں، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ایم کیو ایم کا بل اسٹیڈنگ کمیٹی میں موجود ہے۔