اتحادی ہونے کے باوجود برابری کا درجہ نہیں ملا، چوہدری شجاعت

Shujaat Hussain

Shujaat Hussain

پنجاب : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ق نے وزارت عظمی کے لیئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی غیر مشروط حما یت کا اعلان کردیا ہے ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایوان کی بڑی جماعت ہے وزارت عظمی اس کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے کسی بھی امیدوار پر کوئی اعتراض نہیں کیا پیپلز پارٹی جسے امیدوار نامزد کرے گی اتحادی ہو نے کی حیثیت سے حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ ماہ میں اتحادی کی حیثیت سے مساوی سلوک نہیں کیا گیا اور بعض اراکین نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانی بحران کے حل کے لیئے ان کی تجویز پر عمل نہیں کیا گیا شجاعت فارمولے پر عمل کیا جا تا تو تین ماہ میں لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو نیا وزیراعظم ائے گا توانائی بحران کے حل کے لیئے اس پر دباوں دالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وک اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے اور انتخابات سے قبل ھکومت ماضی کی کمی کوتاہیوں کا ازالہ کرے تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔