احاطہ کچہری بھمبر میں 18 ستمبر کو ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری دوسرے روز بھی جاری رہی

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) احاطہ کچہری بھمبر میں 18ستمبر کو ہونے والے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری دوسرے روز بھی جاری رہی مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور اس وقت کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے اپنے بیانات قلمبند کروائے انکوائری جسٹس عبدالرشید سلہریا کی سر براہی میں ہو رہی ہے۔

تفصیلات کیمطابق ضلع کچہری بھمبر میں 18ستمبر کو ہونے والے واقعہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کا ایک کارکن عبدالحمید جان بحق جبکہ دوکارکنان شدید زخمی ہوئے تھے کی جوڈیشل انکوائری دوسرے روز بھی جاری رہی جسٹس عبدالرشید سلہریا جج شریعت کورٹ کمیشن آف انکوائری آفیسر مقرر ہیں جنکی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہو رہی ہے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں او ر واقعہ کے وقت بھمبر میں تعینات ضلعی انتظامیہ نے اپنے اپنے بیانات قلمبند کروائے۔