احمد پور سیال ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

AhmadPur

AhmadPur

احمد پور سیال : (جیو ڈیسک) ٹریفک حادثہ کا ایک زخمی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔

احمد پور سیال کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 8 زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا۔نشتر ہسپتال میں محمد رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہسپتال میں زیر علاج 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔