اداکارہ جنیفرآنسٹن ،دنیا میں ہر دور کی پرکشش ترین خاتون قرار

jenniferaniston

jenniferaniston

شرارتی اور من موہنی صورت والی ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر آنسٹن نے ماضی اور موجودہ دور کی خوبصورت خواتین کو پیچھے چھوڑدیا, انہیں دنیا کی پرکشش ترین خاتون کا اعزازحاصل ہوگیاہ ے۔    دلکش نقوش، شرارت اور آنکھوں میں چمک لئے بیالیس سالہ امریکی اداکارہ جنیفر آنسٹن نیا پنے انداز اور لباس سے ایک ایسا اعزازحاصل کرلیاہیجس کا حصول ہرزمانے میں خواتین کا خواب رہا۔ جنیفر آنسٹن کو دنیامیں ہرزمانے کی سب سے پرکشش خاتون قراردیا گیاہے۔ایک امریکی سروے میں جنیفر آنسٹن نے ماضی اور موجودہ دورکی خوبصورت ترین خواتین کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ان کو یہ اعزاز ان کے حسن سلوک اور اداکاری کی وجہ سے دیاگیا۔
سو خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ماضی کی معروف ترین اداکارہ راکیل ویلچ رہیں، جبکہ تیسرا نمبر مارلن منرو کے نام رہا۔چوتھے نمبر پر ہیں گلوکارہ برٹنی اسپیئرزاورپانچواں نمبر معروف پوپ سنگر و اداکارہ میڈونا نے اپنے نام کیا۔ اس فہرست میں ایکشن وومن انجلینا جولی دسویں پر براجمان ہیں۔جبکہ اس فہرست میں بالی ووڈ دور دور نظر نہیں آتا البتہ سابقہ حسینہ عالم ایشوریہ رائے کا پسندیدگی کے اعتبار سے چوالیسواں نمبر قرار پایا۔