اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

Hockey Tournament

Hockey Tournament

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔کیمپ کا باقاعدہ آغاز دس فروری سے لاہور میں ہو گا جب کہ ٹورنامنٹ 9 مارچ سے ملائیشا میں شروع ہو رہا ہے۔

اعلان کیے گے ممکنہ کھلاڑیوں میں سلمان اکبر، سہیل عباس اور ریحان بٹ کو بھی شامل کیا ہے باقی کھلاڑیوں میں عمران شاہ ،عمران بٹ،سید کاشف شاہ ،محمد رضوان ،محمد عمران ،محمد توصیف ،فرید احمد،محمد وقاص، شفقت رسول،عبد الحسیم خان ،علی شاہ ،محمد عتیق،شکیل عباسی ،محمد عرفان ،محمد سلمان،رضوان جونئیر ،عمر بھٹہ ،عرفان جونئیر ،محمد دلبر، خالد بھٹی ، تصور عباس اور طلال خالد شامل ہیں۔