ارباب غلام رحیم مسلم لیگ ہم خیال کے صدر منتخب

Ghulam Rahim

Ghulam Rahim

مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی عہدیدار وں کی تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کے لیے مرکزی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں جاری ہے۔

الیکشن میں ارباب غلام رحیم کو پارٹی کا بلامقابلہ صدر اور حامد ناصر چٹھ کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ سینیٹر سلیم سیف اللہ اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ نومنتخب صدر ارباب غلام رحیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔ سلیم سیف اللہ اور حامد ناصر چٹھہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔