ارسلان افتخار کیس عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے، منور حسن

munawar hasan

munawar hasan

کراچی : (جیو ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار کیس میں سازشی ٹولے نے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ چیف جسٹس کا بینچ سے علیحدہ کا فیصل اچھا ہے سازشیں خود بہ خود ناکام ہوجائیگی۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت تین روزہ قرآنی نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کو حقوق دیئے بغیر امن کی آشا کی بات کرنا فضول ہے ۔ اس وقت پیپلزپارٹی نہیں بلکہ چار پارٹیوں کا ٹولہ برسر اقتدار ہے نواز شریف کی سپورٹ نہ ہوتو یہ حکومت برقرار نہیں رہ سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کو ووٹ دیکر پوچھا جاتا ہے کہ شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیوں جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی نے مفاہمت کے نام پر دہشت گردوں کو گود میں بیٹھایا ہوا ہے۔ قرآنی نمائش میں دنیا کی ستر مختلف زبانوں کے تراجم رکھے گئے ہیں جبکہ نمائش کا افتتاح جماعت اسلامی ہند کے امیر سید جلال الدین عمری نے کیا۔