استحصالی نظام کے حمام میں سب ہی ننگے ہیں ، جی کیو ایم

کراچی ( پ ر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کرا کر ملک و قوم کو لوٹنے والوں ، کرپشن میں ملوث افراد ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے مجرموں ، قانون شکنی کے مرتکب افراد اور ٹیخس چوروں و قرضہ معاف کرانے والوں کو اقتدار میں آنے سے نہ روکا گیا اور عدلیہ و الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اپنا آئینی کردار و فریضہ دیانتداری سے ادا نہیں کیا۔

تو ثابت ہو جائے گا کہ استحصالی نظام کے حمام میں سب ہی ننگے ہیں اور طبقاتی و استحصالی نظام کے تحفظ کیلئے صرف سیاستدان ہی یکجا نہیں بلکہ انہیں اس سلسلے میں نوکر شاہی کا بھی مکمل تعاون حاصل ہے پاکستان کے ادارے عوام کی بجائے اشرافیہ کے مفادات کے نگہبان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔