استعفیٰ دے دوں گا صدر زرداری کا استقبال نہیں کروں گا، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پنجاب : (جیو ڈیسک) وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری ان کی چمک نہیں چھین سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کا استقبال نہیں کریں گے۔ عارف والامیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری روایات کی پاسداری کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوٹی ہوی دولت پاکستان واپس لانے کے لیئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں۔ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا وہ استقبال کرتے لیکن صدر زرداری کا صوبے میں آمد پر کبھی بھی استقبال نہیں کریں گے۔