استنبول یونیورسٹی کی عالمی ادبی کانفرنس میں شرکت کے لئے کینیڈا سے تسلیم الہٰی زلفی ترکی روانہ ہوگئے

Mr. T. Ilahi Zulfi

Mr. T. Ilahi Zulfi

کینیڈا(APNAانٹرنیشنل/انجم بلوچستانی)ٹورانٹو بیورو اور اردو سوسائٹی کینیڈا کے جمال انجم کے مطابق ترکی کی عالمی شہرت یافتہ استنبول یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ہونے والی عالمی ادبی کانفرنس میں،جس کا موضوع ”ایشین رائٹرز اینڈ لٹریچران دی ویسٹ” ہے، شرکت کے لئے کینیڈا کے مشہور و معروف اسکالر،شاعر، علمی و ادبی شخصیت،یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم اور اردو ٹی وی کینیڈا کے سربراہ تسلیم الٰہی زلفی ترکی روانہ ہو گئے۔

اس عالمی کانفرنس میںشرکت کے لئے دنیا بھر سے ادبی اسکالرز ،نقادوں اور محققین کو مدعو کیا گیا ہے۔جن میں پاکستان،ہندوستان، ایران،چین،اردن،انگلینڈ، امریکہ اور کینیڈا کے نمائندے شامل ہیں۔اس اہم کانفرنس میں تسلیم الٰہی زلفی کینیڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا موضوعاتی کلیدی مقالہ پیش کریں گے۔اس انٹر نیشنل کانفرنس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار کے مطابق ” کانفرنس کے دوسرے دن استنبول یونیورسٹی کے شعبہء اردو کی جانب سے ”شامِ زلفی” کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس میںتسلیم الٰہی زلفی کو استنبول یونیورسٹی کی جانب سے وثیقۂ اعترافِِ کمال پیش کیا جائے گا۔

تیسرے اور آخری دن زلفی صاحب کی صدارت میںایک شاندار بین الاقوامی محفل مشاعرہ منعقد ہو گی ۔جس میں شریک عالمی شعراء اپنا کلام انگریزی ترجمے کے ساتھ پیش کریں گے۔