اسد امانت علی خان

Asad Amanat Ali Khan

Asad Amanat Ali Khan

اسد امانت علی خان نے اپنے میوزیکل کیریئر کا باضابطہ آغاز اس وقت کیا جب ان کی عمر تقریبا 18 برس تھی۔ ان کے مشہور گیتوں اور غزلوں میں ”عمر الغگیا”، زرا زرا”، ”کل چودھویں کی رات” اور ”گھر واپس جب” وغیرہ ہیں۔

 

پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ اسد امانت علی خاں 25 ستمبر 1952 کو پیدا ہوئے اور ان کا انتقال دل کے دورے سے گزشتہ سال 18 اپریل کو ہوا۔ اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10 سال کی عمر سے کیا۔

ان کا پہلا گانا ناران کے دادا اختر حسین کے گانوں کی البم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر کا باضابطہ آغاز ”ٹھمری” گا کر اس وقت کیا جب ان کی عمر تقریبا 18 برس تھی۔ ان کے مشہور پنجابی گیتوں اور غزلوں میں ”عمر الغگیا”، زرا زرا”، ”کل چودھویں کی رات” اور ”گھر واپس جب” وغیرہ ہیں۔

انہوں نے ایک عرصہ تک پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے گایا۔ ان کو ٹی وی پر متعارف کرانے کا سہرا نثار بزمی کے سر ہے جو ان کی وفات سے ایک ہفتہ قبل جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ ان کو لاہور کے مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔