اسرائیل کو تسلیم کرنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ پرویز مشرف

pervez musharraf

pervez musharraf

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پاکستان عالمی سطح پر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا ،بھارت سمیت عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ختم ہو جائیگا۔
سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا رہے۔ لیکن زمینی حقائق کے مدنظر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے جائیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف امریکا میں پاکستان کی حمایت میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر میڈیا بھی پاکستان کے حق میں ہوگا۔ بھارت بھی قریب آ جائیگا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ امریکی پالیسیوں اور عالمی میڈیا پر یہودیوں کا غلبہ ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے یہودی پاکستان کی مخالفت چھوڑ دیں گے، سابق صدر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے دو ہزارچھ میں سعودی عرب سمیت سات اسلامی مالک میں کا گروپ بناکر اسرائیل کو تسلیم کرانے کی مہم شروع کی تھی۔ تاہم ملکی حالات میں یکسر تبدیلی کے باعث ایسا ہو نہ سکا۔