اسلامی بینک مختلف شعبوں میں مالکاری بڑھائیں،کامران شہزاد

state bank

state bank

اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنرکامران شہزاد نے کہاہے کہ اسلامی بینک ایس ایم ای، زراعت، ہاسنگ اور مائیکرو فائنانس کے شعبوں میں مالکاری میں اضافہ کریں .
کراچی میں دو روزہ ورلڈ اسلامک فائنانس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مالکاری کے شراکتی طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے مصنوعات کے فروغ کی غرض سے ترغیبی فریم ورک کی تیاری کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری صنعت کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر ایک مسلمہ سطح پر پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔