اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی جانب سے اسٹوڈنٹ ایکسپو کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے : لیاقت بلوچ

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی جانب سے گورنمنٹ کالج آف سائنس میں منعقد کی گئی تین روزہ اسٹوڈنٹ ایکسپو اختتام پذیر ہوگئی۔ اس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، اساتذہ ، فیملیز اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تین روزہ ایکسپو کی اختتامی تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثراحمد شاہ، سابق طالب علم رہنماء اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، معروف صحافی اور تجزیہ نگار سجاد میر ، سابق طالب علم رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،جماعت الدعوہ لاہور کے امیر ابوالہاشم ،ڈی ایس پی تھانہ سول لائنز لاہور شعیب خان ،سید وقاص انجم جعفری ، ور کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈنے شرکت کی۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی جانب سے اسٹوڈنٹ ایکسپو کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے۔اس طرح کی سرگرمیاں جمعیت کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے اپنے خطاب میں کہا موجودہ دور تعلیمی ترقی کا دور ہے اور وہی قوم اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہو سکتی ہے جو بدلتے ہوئے تعلیمی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔

ایکسپو میں معروف صحافی اور دانشور سجاد میر نے کہا جمعیت نے ہر دور میں طلبہ کے لئے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے، تعلیمی اداروں کو پرامن تعلیمی فضاء دینا اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع دینا جمعیت کا خاصہ ہے۔ کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کتاب میلے کا انعقاد انتہائی خوش آئند اور معاشرتی ترقی کے لئے ضروری ہے مجھے انتہائی خوشی ہے کہ طلبہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اتنی بڑی سرگری کا انعقاد کیا۔

اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔تین روزہ ایکسپوکی سب سے خاص بات معروف ادارہ دارالسلام کی جانب سے مکی اور مدنی دور کی فہم سیرت نمائش تھی جسے طلبا و طالبات کے علاوہ سول سوسائٹی نے نہایت سراہا۔

Lahore Students Expo

Lahore Students Expo