اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں امید اور روشن مستقبل کی کرن جگا دی ہے۔ زبیر صفدر

لاہور(10-11-2012) اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن نے پورے پاکستان میںامید اور روشن مستقبل کی کرن جگا دی ہے۔جمعیت اس حوالے سے ملک کے ایک ایک کو نے میں جا کر لو گو ں کو امید کا ایک پیغام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا مید پاکستا ن مہم کے تحت دس لاکھ طلبہ سے دستخط لے کر پوری قوم کو بیدار کردیں گے۔

جس سے لوگو ں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو جائیگی اور وہ اپنے ملک اورروشن مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہوجائینگے۔پاکستان کو اس وقت پورے ملک میں اور خاص طور پر کراچی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

تیمر گرہ میں امید پاکستا ن کے نا م سے طلبہ کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پو رے پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ پاکستانی یوتھ کی سب سے بڑی قوت ہے۔ اس لیے یہ اس مہم کے ذریعے نو جوانا نِ پاکستان میں جذبہء حب الوطنی پیدا کرے گی اور ان میں پاکستان سے وفاداری اور محبت کا جذبہ پیدا کرے گی۔