اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے قیام کو 66 سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

لاہور (22-12-12) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے قیام کو 66 سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان تقریبات میں سابق ناظمین اعلیٰ خصوصی شرکت کریں گے۔ لاہور میں یوم ِ تاسیس کی تقریب شام 4بجے منصورہ آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

جس کے مہمان خصوصی سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ہوں گے دیگر مہمانان میں معتمد عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید سمیع اللہ حسینی ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں مقصود احمد اور دیگر سابق ناظمین ِ اعلیٰ ہوں گے جبکہ تقریب کے میزبان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ ہوں گے۔آپ سے گزارش ہے کہ اس پروگرام کی کوریج کر کہ طلبہ کو نہ صرف حوصلہ دیں بلکہ انہیں شکریہ ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کریں ۔