اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ کا گلگت میں امید پاکستان فیسٹول سے خطاب۔

لاہور(13-11-2012) اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستا ن تما م مکتبہ اہل ِ فکر سے گلگت میں قیام امن کے لیے اپیل کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ اس مقصد کے لیے سب اکٹھے ہو کر بھرپور جدوجہد کریں۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میںامید اور روشن مستقبل کی کرن جگا دی ہے۔جمعیت اس حوالے سے ملک کے ایک ایک کو نے میں جا کر لو گو ں کو امید کا ایک پیغام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا مید پاکستا ن مہم کے تحت دس لاکھ طلبہ سے دستخط لے کر پوری قوم کو بیدار کردیں گے۔

جس سے لوگو ں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہو جائیگی اور وہ اپنے ملک اورروشن مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہوجائینگے۔حکومت کو اس وقت پورے ملک میں اور خاص طور پرگلگت، کراچی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کے لیے مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ گلگت میں ایک عظیم الشان امید پاکستا ن فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پو رے پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ پاکستانی یوتھ کی سب سے بڑی قوت ہے۔

اس لیے جمعیت اس مہم کے ذریعے نو جوانا نِ پاکستان میں جذبہء حب الوطنی پیدا کرے گی اور ان میں پاکستان سے وفاداری اور محبت کا جذبہ پیدا کرے گی۔