اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ زبیر صفدر ، لیاقت بلوچ ، سراج الحق ، فرید پراچہ اور دیگر قائدین کا ملک بھر میں تاسیسی کنونشنز سے خطاب

لاہور (23-12-2012) اسلامی جمعیت طلبہ کا 66 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ جمعیت کے ترجمان کے مطابق 23 دسمبر 1947ء کو قائم ہونے والی اسلامی جمعیت طلبہ اپنا 66 واں یوم تاسیس منا رہی ہے جس کے تحت لا ہور، کراچی ، اسلام آباد اور سوات سمیت ملک بھر میں تاسیسی کنونشنز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کی سطح پر مرکزی تاسیسی کنونشن منصورہ میںشام 5 بجے منعقد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا جمعیت اس ملک کی سب سے بڑی واحد طلبہ تنظیم ہے جس نے اس ملک کے تعلیمی اداروں میں ہمیشہ قرآن وسنت کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور مجھے فخر ہے میں اس اجتماعیت کے ساتھ نہ صرف منسلک رہا بلکہ وہ عرصہ میری زندگی کا سنہری دور تھا آج میں جس مقام پہ ہوں وہ اسلامی جمعیت طلبہ ہی کے مرہونِ منت ہے۔دیگرمقررین میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، حافظ سلمان بٹ ، میاں مقصود احمد امیر جماعت اسلامی لاہور ، مدثراحمد شاہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اور سابق ناظمین اعلیٰ نے خطاب کیا۔

کراچی کی سطح پر مرکزی تاسیسی کنونشن دائود کالج آف انجینئرنگ میںشام 5 بجے منعقد ہوگا۔ جس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی یونس بارائی ، احباب جمعیت کراچی کے ناظم ڈاکٹر واسع شاکر اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی وقاص اعظمی طلبہ سے خطاب کرینگے۔

اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر آ زاد کشمیر کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہاں پر وہ بھمبیر میں بُک فئیر کا افتتاح کریں گے۔ وہ وہاں پر میر پوریونیورسٹی اور آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کا بھی دورہ کریں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو آزاد کشمیر میں گورنمنٹ کالجز بنانے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ جب تک ان تعلیمی اداروں کی حا لت بہتر نہیں بنا ئی جائیگی اس وقت تک عام اور غریب لوگوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا نہیں ہوگا۔