اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

Islamabad rain

Islamabad rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور اور اسلام آباد میں صبح سویرے ہونیوالی بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا۔ خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کے لئے لوگوں نے سیر گاہوں کا رخ کر لیا۔ لاہور میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ تاہم نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔