اسلام آباد: فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کا نوٹس

faisal saleh

faisal saleh

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہاسنگ فیصل صالح حیات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ شعبہ ہاؤسنگ کے دو ملازمین میاں اسلم اور رانا مسعود کو بحال نہ کر نے پر عدالت نے فیصل صالح حیات اور سیکٹری ہاسنگ کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ہے۔

دونوں ملازمین نے اپنی برطرفی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر تیئس دسمبر کو عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ لیکن دو ماہ بعد بھی انھیں ان کے عہدوں پر بحال نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ہاوسنگ فیصل صالح حیات اور سیکریٹری ہاوسنگ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرکے مارچ کے پہلے ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔