اسلام آباد کی خبریں2013.01.14

پر امن جدوجہد کے باعث یکجہتی کونسل کوئٹہ کے مسائل حل ہوئے:سید ساجد علی نقوی
اسلام آباد(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں بھر پورسانحہ کوئٹہ کے حوالے سے احتجاج کرنے پر کارکنوں کے اقدام کو مستحسن اور حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پر امن جدوجہد کے باعث یکجہتی کونسل کوئٹہ کے مسائل حل ہوئے۔ احتجاج میں شرکت کرنے والے عہدیداروں، کارکنوں اور تعاون کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کے مشکور ہیں۔اپنے خصوصی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کارکنوں کے 4دن تک بھر پور احتجاج اور رات بھر دھرنوں اور پر امن احتجاج کے باعث یکجہتی کونسل کے مسائل نتیجہ خیز حل کی طرف گئے۔ انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے باوجود عہدیدار، بچے، بوڑھے، جوان بشمول خواتین نے جس استقامت کا مظاہرہ کیا کہ وہ قابل قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام کی دادرسی اور حق کی آواز اٹھانے پر ان صحافیوں کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے لمحہ بہ لمحہ عوام کو صورتحال سے آگاہ رکھا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پر امن اور بھر پور احتجاج کر کے کارکنوں نے ثابت کر دیا کہ ہم پرامن جدوجہد ،آئین وقانون کے پابند ،جمہوری سوچ اور آئین و قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا جلائو گھیرائو اور پر تشدد احتجاج یا کارروائیوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا سانحہ کوئٹہ کے بعد لمحہ بہ لمحہ اور بھرپور کوریج کرنے پر میڈیا سے اظہار تشکر
اسلام آباد(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سانحہ کوئٹہ کے بعد 68 گھنٹے تک سخت سرد موسم میں مسلسل دھرناکی کوریج پر تمام میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کے مشکور ہیں۔ انہوںنے میڈیا کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعد لمحہ بہ لمحہ کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور حق و سچ کی آواز بلند کرنے پر تمام میڈیا ہائوسز اور صحافیوںکا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آزاد میڈیا ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہاہے جبکہ سانحہ کوئٹہ پرصحافیوں نے نہ صرف بہترین کوریج دی بلکہ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں اور دھرنوں میں بھی شرکت کی۔ انہوںنے کہاکہ آزاد میڈیا ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور امیدہے آزاد میڈیا آئندہ بھی حق و سچ کی آواز بلند کرتارہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میلاد کے جلسوںاورجلوسوں کو اجازت نامے سے مستثنیٰ قراردیاجائے: مفتی لیاقت علی رضوی

اسلام آباد(جی پی آئی) پاکستان سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہا ہے کہ میلادمصطفی صلی عیلہ اللہ والہ وسلم کی برکت سے ملک میں امن کی خوشبو پھیلے گی۔عید میلادالنبی صلی عیلہ اللہ والہ وسلمشایان شان طریقے سے منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اگر میلادکے جلوسوں اور ریلیوں میں رکاوٹ ڈالی گئی توملک بھرمیں دما دم مست قلندرہوگا ۔پاکستان میلاد منانے والوں کی سرزمین ہے اور کوئی طاقت انہیں میلاد منانے سے روک نہیں سکتی۔حکومت میلاد مصطفیصلی عیلہ اللہ والہ وسلمکے جلسے ،جلوسوں اورریلیوں کو اجازت نامے سے مستثنیٰ قراردے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کلمہ چوک میں استقبال عیدمیلادالنبیۖ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت 9اور10محرم الحرام کی طرح محسن انسانیتصلی عیلہ اللہ والہ وسلمکے جشن ولادت کے سلسلے میں11اور12ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر کے محب رسولصلی عیلہ اللہ والہ وسلمکا ثبوت دے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 11ربیع الاول کو بھی بے شمار محافل نعت ،جلسے اور جلوس منعقد ہوتے ہیں اگر تعطیل کا اعلان ہوجائے تو مسلمانوں میں خوشی کی نئی لہر دوڑ جائے گی اور سنی تحریک کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہوجائے گا۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اس طرح کے واقعات سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے حکومت سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک نقطے پر جمع کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پاٹیز کانفرنس فی الفور بلائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ہی مثبت فیصلے اور مثبت سمت کی طرف چلا جاسکتا ہے صرف بیانات اور بحث و مباحثے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہم سب کو عملی طور پر میدان میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔اس موقع پر پاکستان سُنی تحریک ضلع اسلام آبادکے صدرعلامہ وسیم عباسی، ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق احمدصابری،علماء بورڈکے رُکن علامہ نسیم صدیقی، کینٹ کے صدرصاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی،PP-10 کے نامزداُمیدوارملک عبدالرئوف،رابطہ کمیٹی کے رُکن سیدحمیدحسین شاہ ہزاروی، انجینئرنجم الثاقب، ڈاکٹرمحمدطیب رضا اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام16جنوری کو صُبح نورسیمینارمنعقدکیاجائے گا
اسلام آباد(جی پی آئی) ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیراہتمام16جنوری کوراولپنڈی پریس کلب میں استقبال ربیع النورکے سلسلے میں صُبح نورسیمینارمنعقدکیاجائے گا جس میں خصوصی خطاب سربراہ ادارہ صراط مستقیم پاکستان مفکراسلام ڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی صاحب فرمائیں گے جبکہ پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری، پیرسیدحبیب الحق شاہ، مفتی محمدسلیمان رضوی، مفتی لیاقت علی رضوی، ڈاکٹرظفراقبال جلالی، علامہ عزیزالدین کوکب،صدرانجمن تاجران کھنہ روڈ محمدطارق حسن، چوہدری محمدعثمان افضل سمیت جیدعلماء ومشائخ اورسیاسی وسماجی رہنماخصوصی شرکت کریں گے۔ تمام عاشقان رسول سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔