اسلام آباد کے لئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل

Islamabad security

Islamabad security

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگا کر عام افراد کا داخلہ بند کر دیا جائیگا۔توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر پولیس نے ڈپلومیٹک اینکلیو جانے والوں راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ، ایوان صدر، سمیت اہم عمارتوں کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگا کر عام افراد کا داخلہ بند کر دیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی احتجاجی ریلی یا جلوس کو شاہراہ دستور پر جانے نہیں دیاجائے گا۔