اسلام آباد ہائیکورٹ : لانگ مارچ کیخلاف درخواست مسترد

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ طاہر القادری کینیڈین شہری ہیں ، یہاں احتجاج کا حق نہیں رکھتے ، طاہر القادری نے کہا کہ وہ 40 لاکھ افراد سے پارلیمنٹ کے سامنے پارلیمنٹ بنائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اقبال حمید الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہوتے ہیں، انہیں کیسے روک سکتے ہیں ، لانگ مارچ کا مطلب علیحدہ پارلیمنٹ قائم کرنا نہیں۔