اسٹیٹ بینک نے برآمد کندگان کو مزید رعایتیں فراہم کر دیں

State Bank

State Bank

پاکستان (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم پارٹ ٹو کے تحت برآمد کندگان کو مزید رعایتیں فراہم کی ہیں ۔ مرکزی بینک سرکلر کے مطابق اکتیس اگست دو ہزار بارہ تک ہونے والی برآمد ی آمدنی کو مالی سال تیرہ کی ایکسپورٹ فنانس حد کے تعین کے لئے شمار کیا جاسکے گا۔

جبکہ وہ برآمد کندگان جو مالی سال دو ہزار بارہ کی حد کو استعمال نہیں کر سکے ہیں وہ اکتیس اکتوبر دو ہزار بارہ تک مقررہ حد کو استعمال کر سکیں گے۔ تاہم اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیس اگست تک برآمد کندگان کو اپنے بینک کے ذریعے مرکزی بینک کے متعقلہ دفتر کو مطلع کرنا ہوگا۔