اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو245 ارب 60 کروڑ روپے فراہم کر دیئے

State Bank

State Bank

بینکاری نظام میں بھی رقم کی کمی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی دور کرنے لیے دو سو پینتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کر دیے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے دو سو پینتالیس ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کردیے۔ مرکزی بینک کو مالیاتی اداروں نے دو سواٹھاون ارب دس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کے لیے پیش کیے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے گیارہ اعشاریہ پانچ نو فیصد شرح سود پر ٹریثری بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی کمی دور کی۔ واضع رہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے کمرشل بینکوں سے چھ سو ارب روپے سے زائد کے قرضے لیے جسکی وجہ سے کمرشل بینکوں میں لیکوڈٹی کے مسائل برقرار ہیں۔