اسکواش کے کھلاڑیوں کا کویت کے سفارتخانے کو لیگل نوٹس

Squash

Squash

پاکستان اسکواش (جیوڈیسک) پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے دس ہزار ڈالر انعامی رقم کے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری نہ کرنے پرکویت کے سفارتخانے کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ کھلاڑیوں کا مطالبہ ہے کہ انھیں ویزا جاری نہ کرنے کی وجوہات بتائی جائیں۔ فرحان محبوب ، وقاص محبوب ، ناصراقبال، عاقب حنیف، عادل مقبول اورحمزہ بخاری نے پانچ اکتوبر کو کویت میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل اسکواش مقابلیمیں حصہ لینا تھا۔

کھلاڑیوں نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کو بھی ایک خط میں کویت اسکواش فیڈریشن کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کویت کاویزا حاصل کرنے میں کھلاڑیوں کی کوئی مدد نہیں کی۔ کھلاڑیوں نے کویت کے ہوائی سفر کے ٹکٹ ایڈوانس میں خود خرید رکھیتھے۔

فرحان محبوب کاکہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو سو روپے یومیہ دینے والی فیڈریشن کھلاڑیوں کی بہبود کیلئے کیا کام کرے گی۔