اصغرخان کیس : اسد درانی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)اصغرخان کیس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے رقوم کی تقسیم سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ ان کا کہنا ہے رقم ملٹری افسران نے کی تقسیم کی۔ سیاستدانوں کو رقوم تقسیم سے متعلق اصغر خان کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں سابق سربراہ آئی ایس آئی کا کہنا ہے تقسم کی گئی رقم اجمل حیدر زیدی کی جانب سے موصول ہوئی۔

اجمل اس وقت کے صدر کی رقم تقسیم کے لئے تشکیل کردہ ٹیم کے سربراہ تھے۔ جن سیاست دانوں کو رقم تقسیم کرنا تھی ان کے نام اجمل زیدی نے فراہم کئے۔ کل چودہ میں سے سات کروڑ تقسیم کئے باقی رقم آئی ایس آئی کے اسپیشل فنڈ میں جمع کرادی گئی۔

اسد درانی نے کہا انھوں نے رقم کی تقسیم کی ذمہ داری ملٹری افسران کو سونپ دی۔ جو اس بات سے واقف تھے کہ یہ رقم الیکشن میں مخصوص مقاصد کے لئے استعمال ہوگی۔ رقم تقسیم کرنیکے بعدافسران نے اس بات سے آگاہ کیا۔ اسد درانی کا کہنا تھا کہ وہ رقم تقسیم کرنے والے افسران کے نام اور دستاویزی شواہد بند لفافے میں عدالت کو پیش کریں گے۔