اضلاع کی خبریں (جی پی آئی) 31-01-2013

الیکشن سے قبل بہت سی اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونگی: چودھری پرویزالہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماو نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الہی سے گجرات کے حلقہ پی پی 110 سے تعلق رکھنے والی ن لیگ کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ن لیگ کے رہنمائوں مظہر اقبال ساہی، اظہر اقبال ساہی اور محمد طارق نے صفدر ممتاز سندھو کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ گجرات سمیت پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ کا گراف بڑھ رہا ہے عوام چودھری پرویزالہی دور کے ترقیاتی منصوبوں کو یاد کر رہے ہیں جن سے وہ آج بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل بہت سی اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
”میک اے ڈریم”کے زیر اہتمام پی آئی سی میں زیر علاج لا علاج بچوں میں گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
لاہور( جی پی آئی)”اخوت” کے پراجیکٹ ”میک اے ڈریم” (Make A Dream )کے زیر اہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے(عرفان بلاک) میں زیر علاج لا علاج بچوں میں گفٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جبکہ سروسز میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نے انم اعوان کی قیادت میں دل کے عارضہ میں مبتلا بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پر ڈاکٹر عصمت لغاری’ڈاکٹر شہلا’مسز فراست’روبی دانیال اور عظمی بھٹی بھی موجود تھیں ۔طلبا وطالبات نے بچوں کی خواہش کے مطابق انہیںتحفے تحائف بھی دئیے۔واضح رہے کہ میک اے ڈریم (Make A Dream)ان بچوں سے جو شدید نوعیت کے امراض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر انہیں لا علاج قرار دے چکے ہیں سے کوئی ایک خواہش پوچھتے ہیں اور پھر اس خواہش کو فوری طور پر پورا بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عصمت لغاری نے کہا کہ اس سے بڑی نیکی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ان بچوں کی دلجوئی کی جائے اور انہیں امید دلائی جائے کہ وہ نہ صرف تندرست ہو جائیں گے بلکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ طلبا کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہیں اور نیکی کی امید پر ایک اجتمائی معاشرے کی بنیاد رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دینے کی جو وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے :ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دینے کی جو وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے اس کی تحسین کی جانی چاہیے۔ جو علاقے پسماندہ ہیں وہاں کے عوام کی آواز کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقے کی آواز بلند کی ہے اور پسماندہ علاقوں کے لئے کام کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ غریب عوام نے خوشحالی کی طرف سفر کیا ہے اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے اب پھر انہیں غریب عوام کو حقوق دینے کی جو کوشش کی گئی ہے یہ ضرور کامیاب ہو گی اور جنوبی پنجاب کی عوام کی زندگی میں تبدیلی ضرور آئے گی۔ جنوبی پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کی اس کوشش کو سرا رہے ہیںاور اس پر پورا اعتماد کر رہے ہیں۔انہیں علم ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورِ اقتدار میں ہی ان کے مسائل حل ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرن شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار پوسٹ گریجوایٹس کی تربیت کامیابی سے جاری ہے، وزیراعلی
لاہور(جی پی آئی )وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے پوسٹ گریجوایٹ نوجوانوں کو عملی زندگی کیلئے مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں50 ہزار گریجوایٹس کو سرکاری و نجی اداروں میں تربیت فراہم کرنے کا پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ میرٹ پر منتخب ہونے والے طلباو طالبات کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کرکے انہیں مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل بنایا جا رہاہے۔وہ آج ماڈل ٹائون میں انٹرن شپ پروگرام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمدخان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، بینک آف پنجاب کے اعلی حکام، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سمیت متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پوسٹ گریجوایٹس طلبا و طالبات کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔ 10 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملنے سے انٹرن شپ کرنے والے نوجوان معاشی تفکرات سے آزاد ہو کر پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ انٹرن شپ کرنے والے پوسٹ گریجوایٹس کو ماہانہ وظیفے کی بروقت ادائیگی یقینی جائے۔ہمارا ہر پروگرام شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے۔ وظیفے کی ادائیگی کی شکایات کا ازالہ کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نوجوانوں کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے لانے کیلئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرکے انہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ باشعور نوجوانوں کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ کون محض کھوکھلے دعوے کر رہا ہے اور کون ان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہاہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے 5 سال کے دوران طلبا و طالبات کو جہاں تعلیمی شعبے میں معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی وہاں انہیں عملی زندگی میں بھی آگے بڑھنے کے مختلف مواقع فراہم کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہیلتھ ایجوکیشن کا دائرہ کار صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے ، وزیراعلی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیاہے۔پنجاب بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے شعبہ صحت کے موجودہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔بہاولپور میں410، شاہدرہ میں 300بستروں کاجبکہ راولپنڈی میں امراض قلب کا جدید ہسپتال بنایاگیاہے۔وہ ماڈل ٹائون میں شعبہ صحت کے منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، اراکین اسمبلی حنیف عباسی، رانا محمداقبال خان،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری صحت نے شعبہ صحت کے منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ایجوکیشن کا دائرہ کار صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے نئے میڈیکل کالجز کے قیام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے میڈیکل کالجز کے قیام سے میڈیکل ایجوکیشن کو فروغ ملے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے راولپنڈی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں کے امراض قلب میں مبتلا افراد مستفید ہوں گے۔ تعلیم کی طرح صحت کی بہتر سہولیات پر معاشرے کے ہرفرد کا پورا حق ہے، پنجاب حکومت یہ حق انہیں لوٹا رہی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں جاری صحت کے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے ہسپتالوں کے لئے جدید مشینری کی شفاف خریداری اور قابل افراد کی میرٹ پر بھرتی یقینی بنائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹروبس پراجیکٹ لاہور نہیں پاکستان کا منصوبہ ہے، معیار اور رفتار کی نئی تاریخ رقم کی گئی : شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 65 سالہ تاریخ میں میٹرو بس پراجیکٹ جیسا عوامی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ میٹرو بس پراجیکٹ صرف لاہور کا نہیں پاکستان کا منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران معیار اور رفتار کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ مفاد عامہ کے اس عظیم الشان منصوبے کا 10 فروری کو افتتاح کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کرکے ثابت کیا ہے کہ قیادت پرعزم ہو تو کٹھن منزل بھی آسان ہوجاتی ہے۔وہ آج ماڈل ٹائون میں میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان،ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خان،چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، ارکان اسمبلی حمزہ شہباز شریف، پرویز ملک، میاں محمد نعمان، خواجہ عمران نذیر، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میٹرو بس اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کے افتتاح کا دن پاکستان کی تاریخ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میٹرو بس پراجیکٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ عوام کو باکفایت، آرام دہ اور جدید ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ ترکی میں میٹرو بس پراجیکٹ اڑھائی برس میں بنایا گیا جبکہ ہم نے 11 ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی حامل ٹرانسپورٹ سروس شروع ہونے کے بعد پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ان چند ملکوں میں ہوگا جہاں میٹرو بس کی سہولت موجود ہے۔ عوام کیلئے میٹرو بسیں 4 ہفتے تک مفت چلائی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف جھوٹ بولنے کے عالمی چیمپئن ہیں:چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف جھوٹ بولنے کے عالمی چیمپئن ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ہیروہیں۔ نواز شریف کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ کارگل کی بھی جنگ پرویز مشرف کی وجہ سے ہاری۔ پرویز مشرف نے کارگل جنگ میں ملک کو نقصان پہنچایا پھر اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ ان کے خلاف آئین کے منافی کام کرنے کی لمبی فہرست ہے۔ وہ جھوٹ بھولنے کے عادی ہیں ۔ پرویز مشرف کے پاکستان آنے کا اعلان جھوٹا ہے۔ پرویز مشرف سیاست میں بھی ناکام رہے ان کی سیاسی جماعت نہیں چل سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان حکومت کو بحال کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے:علامہ محمدامین شہیدی
لاہور( جی پی آئی)بلوچستان حکومت کو بحال کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے،ملک بھر سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے آئندہ انتخابات مین سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی،صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الخالق اسدی،مرکزی رہنما مولانا احمد اقبال اور دیگر نے جمعرات کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ ہو گامجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنمائوںکاکہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی دلائی گئی ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج کا خاتمہ کر دیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو واضح الفاظ میں پیغام دیتے ہیں کہ اگر گورنر راج کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں حکومت کے خلاف نا ختم ہونے والی تحریک کا آغاز کر دیں گے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 80سے زادئد شہدا کے ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا ہے اور پاکستا ن پیپلز پارٹی سمیت ،پاکستان مسلم لیگ نواز،پاکستان مسلم لیگ قائداعظم،پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی،متحدہ قومی موومنٹ سمیت جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتوںنے گورنر راج کی مکمل حمایت کی ہے جو اس بات کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے کہ سابقہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی تھی۔رہنمائوںکاک کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان اپنے قاتلوں کو پہچانتی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو متنبہ کرتی ہے کہ اگر قاتلوں کی حمایت کی گئی اور گورنر راج کے خاتمے کی کوششیں کی گئیں تو ملت جعفریہ اپنے قاتلوں اور قاتلوں کے حامیوں سے نمٹنا جانتی ہے۔انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت کہاں تھے جب بلوچستان میں پنجابی،ہزارہ اور دیگر قومیتو ں کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی تھی اور بلوچستان کو نو گو ایریا بنا دیا گیا تھا؟ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت کہاں تھے جب بلوچستان میں سیکڑوں انسانوں کو بے گناہ قتل کیا جا تا رہا اور موت کی نیند سلا دیا گیا،انہوںنے مزید کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کو اقتدار کا نشہ دماغ پر چڑھ چکا ہے اور وہ ہزاروں انسانوں کی لاشوں کو پامال کرتے ہوئے فقط اقتدار کے نشے میں چور ہیں کیا مولانا فضل الرحمان کے اندر انسانیت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے؟مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں کاکہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو اس کی نا اہلی اور کرپشن کے باعث مسترد کیا گیا ہے جبکہ عوام کی امنگوں ارو مطالبات کے مطابق پاکستان کے آئین کے تحت گورنر راج کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔رہنمائوںنے مزید کہا کہ ماضی میں بلوچستان حکومت کے سابقہ وزیر داخلہپہلے ہی انکشاف کر چکے تھے کہ بلوچستان میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی نسل کشی میں بلوچستان اسمبلی کے کئی ارکین اور وزیر ملوث ہیں جن کے کالعدم دہشت گرد گروہوں سے براہ راست تعلقات ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنمائوںنے حکومت کو متنبہ کیا کہ بلوچستان حکومت کے نااہل اور دہشت گردوں کے سرپرست سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کو بحال کرنے کی گھنائونی کوششیں ترک کر دی جائیں بصورت دیگر ملک بھر سے قافلے روانہ ہو کر کوئٹہ کا رخ کر لیں گے ارو حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی۔رہنمائوںنے کہا کہ جو لوگ بلوچستان سے گورنر راج کے خاتمے کی باتیں کر رہے ہیں در اصل بلوچستان مین ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں وہ لوگ براہ راست ملوث ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اانے والے عام انتخابات میں وہ خود کو کمزور محسوس کر رہے ہیں اور سازشی دروازوں کا رخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کا کہ بلوچستان حکومت کو بحال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ملک اس وقت نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور ایسے حالات میں اس بات کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی کہ ایک یا دو افراد کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے مطالبات اور امنگوں پر پانی پھیر دیا جائے۔انہوںنے صدر پاکستان آصف زرداری سے کہا کہ صدر پاکستان ہوش کی ناخن لیں اور بلوچستان حکومت کو بحال کرنے جیسے گھنائونے منصوبوںکو اپنے ذہن سے نکال دیں۔انہوںنے صدر پاکستان آصف زرداری او ر وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے تمام عناصر جن میں سابقہ اراکین اسمبلی میں شامل ہیں کہ خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوںنے فیصلہ کن انداز میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر صدر آصف زرداری نے بلوچستان حکومت کو بحال کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر سے کوئٹہ اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی کا سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق سعید ہارون کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب طارق سعید ہارون کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کی کرم ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے مالی خیل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اوردھماکے میں انسداد پولیو مہم ٹیم کے 2 ورکرز کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے دعا کی کہ خداوند تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلی پنجاب کی کرم ایجنسی میں بم دھماکے کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے مالی خیل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اوردھماکے میں انسداد پولیو مہم ٹیم کے 2 ورکرز کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے دعا کی کہ خداوند تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیادت پرعزم ہو تو عوام کی طاقت سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑاجا سکتا ہے،شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہنگری کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت ہنگری کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔ ہنگری کو سٹیل ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبوںمیں مہارت حاصل ہے۔پاکستان بالخصوص پنجاب میں سٹیل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس ضمن میں فریقین کو ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کو ہنگری کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ان خیالات کا اظہار آج انہوںنے ماڈل ٹائون میں ہنگری کے سفیرمسٹر اسٹوان سابو (Mr. Istvan Szabo) کے ساتھ ملاقا ت میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے سلسلے میںہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی مراعات اور سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔پاکستان کو دہشت گردی، توانائی اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔پاکستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 40 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے ۔ وزیراعلی نے کہاکہ اگرقیادت پرعزم ہو تو عوام کی طاقت سے مل کر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکتا ہے۔ لیکن افسوس کہ پاکستان آج تک انسداد دہشت گردی کی متفقہ قومی حکمت عملی نہیں بنا سکا۔ انتہاپسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے فوجی آپریشن واحد حل نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے سماجی و معاشرتی اقدامات اٹھانے اشدضروری ہیں۔تعلیم کسی بھی معاشرے کی سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے فروغ تعلیم کے ذریعے معاشرے کی سوچ اور سمت تبدل کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے پنجاب حکومت کے اقدامات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں انتہائی کم وسیلہ طلبا و طالبات کیلئے دانش سکولز جیسے معیاری تعلیمی ادارے بنائے گئے ہیں۔دانش سکولز میں گرامر اور ایچی سن سے معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔طلبا و طالبات کو سمارٹ بورڈز اور آئی ٹی لیبز کے ذریعے جدید علوم سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔دانش سکولز انتہاپسندی کے رجحان کوروکنے میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہیں۔حکومتپنجاب نے 4300 ہائی سکولز میں آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں جہاں طلبا و طالبات جدید علوم سے روشناس ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہڈیفڈ کے تعاون سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے اورفنی تعلیم و تربیت فراہم کرکے نوجوانوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔محمدشہبازشریف نے کہاکہ ”اجالا پروگرام” کے تحت 2 لاکھ 10 ہزار سولر ہوم پینل ہونہار طلبا و طالبات میں مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ”اجالا پروگرام” پنجاب حکومت کی دیگر پالیسیوں کی طرح شفاف اور میرٹ پر مبنی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت توانائی کے بحران کے حل کیلئے اپنے وسائل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔پنجاب میں پانی، کوئلے اور سولر سے توانائی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پنجاب حکومت ان سے استفادہ کررہی ہے۔محمدشہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں عنقریب انتخابات ہونے والے ہیں، وطن عزیز کی تاریخ میںپہلا موقع ہے کہ اقتدار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوگا۔بدقسمتی سے ماضی میں ڈکٹیٹروں نے جمہوری نظام پر شبخون مارا جس کی وجہ سے جمہوریت حقیقی معنوں میں پنپ نہ پائی۔امید ہے کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میںعوام مخلص اور دیانتدار قیادت کو ووٹ دے کر ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہنگری کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر ہنگری کے سفیر اسٹوان سابو نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کے حامی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ معاشی سرگرمیوں اور تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔ہنگری کے سفیر نے وزیراعلی محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صوبہ بھرمیں سماجی شعبوں میں ترقی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خسرے کی وبا سے معصوم بچوں کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی” اسلامی انقلاب” کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔مدینہ کی ریاست ہمارے لیے ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔بانی جماعت مولانا سید مودودی کی فکراور دعوت آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور عالمی افق پران کے افکار سے رہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔کارکن دعوتی،تربیتی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کردار اداکریں۔انہوں نے کہاکہ انشا اللہ آنے والے وقت میں جماعت اسلامی ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ہمیں انتخابی نشان”ترازو”مل چکا ہے جوکہ عدل و انصاف کی علامت ہے۔ظلم اور ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔موجودہ حکمرانوں نے اپنے پانچ سالوں میں عوام الناس کے لئے کچھ نہیں کیا۔ہر روز نوٹ چھاپ کراور قرض لیکر معیشت کو مصنوعی انداز میں سہارا دیا گیاہے۔سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ملکی معیشت گزشتہ مالی سال میں معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرسکی اور نہ ہی رواں برس ایسا ممکن نظرآتا ہے۔حکومت یومیہ4ارب روپے قرض حاصل کررہی ہے جوکہ مضبوط معیشت کے دعویداروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بچے سے لے کر بوڑھے تک ہرشہری 83ہزار روپے کا مقروض ہے۔کرپشن کو کنٹرول کرنے کے لئے احتساب کے عمل کو شفاف بنادیا جاتا تو آج ملک و قوم کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔آئندہ انتخابات میں حکمران اپنا انجام دیکھ لیں گے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خسرے کی وبا پھیلنے سے معصوم بچوں کی ہلاکت پراپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5ہوگئی ہے جبکہ مزید56کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صرف دس دنوں میں لاہور میں خسرہ کے کیسوں کی تعداد 275سے تجاوز کرگئی ہے۔بروقت خسرہ کی روک تھام کر لی جاتی تو معصوم زندگیوں کو بچایا جاسکتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ سلمان رفیق ، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک ہر صورت لایا جائے گا رانا ثنا اللہ
لاہور(جی پی آئی)پنجاب حکومت کی مسلسل کوششوں اورپی آئی سی ادویات سکینڈل کی عدالتوں میں تندہی کے ساتھ پیروی کے نتیجے میں اس کیس میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجہ میں آئے ہیں 200 سو سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے 11 ملزمان ابھی بھی اشتہاری ہیں جنہیں گرفتار کر نے کے لئے پنجاب پولیس کی ٹیم کراچی میں موجود ہے یہ بات وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ہمراہ پی آئی سی ادویات سکینڈل کے بارے پریس کانفرنس کے موقع پر کہی سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم اور سیکرٹری ہوم شاہد خان بھی اس موقعہ پر موجود تھے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی آئی سی کا افسوسناک واقع سامنے آنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ادویات کے نمونہ جات فوری طو رپر بیرون ملک بھجوائے اور محکمہ صحت کو اس افسوسناک واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی اور انکوائری کمیٹیاں تشکیل دیں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے فوری تجزیہ کرانے سے افروز کمیکلز کی دوائی کے ناقص ہو نے اور ملیریا کی دوائی مکس ہونے کا پتہ چل گیا جس سے سینئر پروفیسر کی ٹیم نے دوائی کاAntidote دے کر مزید سینکڑوںفراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے مینجرز کے ذریعے مالکان کو اس بات کا پتہ چل گیا تھا کہ دل کے مرض کے علاج کی دوائی میں ملیریا کی دوائی مکس ہو گئی ہے لیکن مالکان نے اس کے باوجودیہ دوائی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو سپلائی کر دی جس سے ان کے اس انسانیت دشمن کردار کی عکاسی ہوتی ہے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے خود اعلی عدالتوں سے رجوع کیا اور ملزمان کی جائیدادیں اٹیچ کرائیں اور انہیں اشتہاری قرار دلوایا تب یہ ملزمان عدالت میں آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے او راس انتہائی اندوہناک واقعہ کے ذمہ دارو ں کو انصاف کے کٹہرے میں ہر قیمت پر لایا جائے گا اس موقع پر وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کو عدالت کے باہر سے نہیں اٹھایا گیا انہیں ایئر پورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے مزید برآں گرفتار ملزمان عدالت میں اپنا موقف ثابت نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ ابھی بھی13 میں سے 11 ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں گرفتار کرنے کے لئے پوری جدوجہد کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ قانون کی گرفت سے کوئی ملزم نہیں بچ سکے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور صوبائی حکومت کی تندہی کے ساتھ تمام مراحل پر کام کرنے کا نتیجہ ہے کہ ملزمان انصاف کے کٹہرے تک آئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹائینو سیرپ کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور جو جو اس کیس میں بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف انصاف کے تقاضے ضرور پورے کئے جائیں گے اس موقع پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ تینوں فارما سوئٹیکل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے رجوع کر لیا ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی اس بارے میں تحریری طو رپر آگاہ کر دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ ٹائینو سیرپ کا را میٹریل انڈیا سے درآمد کیا گیا تھا جو ناقص تھا اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کو آگا کر دیا گیا ہے مزید برآں پنجاب حکومت کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت نے ٹائینو سیرپ کے خام مالLevometharphen کے بارے میں انٹر نیشنل الرٹ جاری کر دیا ہے سیکرٹری صحت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی آئی سی ادویات کیس میں انسٹی ٹیوٹ کے جو ڈاکٹرز غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں ان کے خلاف بھی PEEDA ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہیں علاوہ ازیں مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے ٹیچنگ ہسپتالوں اور ضلعی سطح پر فارما کو Vigillent سنٹرز قائم کر دئیے ہیں اور صحت کے عملہ کو پروکیورمنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ صوبے میں متعدد ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں بھی قائم کی گئی ہیں اور سندر سٹیٹ میں عالمی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویزالہی نے پیپلزپارٹی کی گودمیں بیٹھ کرتعصب کی عینک لگالی ہے اس لئے انہیں پنجاب میںترقی نظر نہیں آئیگی۔مسز ملک
لاہور( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا کہپرویزالہی نے پیپلزپارٹی کی گودمیں بیٹھ کرتعصب کی عینک لگالی ہے ،یہ عینک اتارے بغیر انہیں پنجاب میں خوشحالی،ہریالی اورتعمیروترقی نظر نہیں آئے گی۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف کوورثہ میں محدودوسائل اورغیرمعمولی مسائل ملے لیکن اس کے باوجودانہوں نے عوام کوڈیلیور کیا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس پنجاب اور خاص طور پر لاہور کے شہریوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے۔ میاں شہبازشریف ضروریات زندگی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔آشیانہ ہائوسنگ سکیم پرمعاشرے کے محروم طبقات کاحق ہے ،میاں شہبازشریف نے بے گھرافراد کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے کابیڑااٹھایا ہے۔انہو ں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام سے مزدروں اورغریبوں کے بچوں میں تعلیم کاشوق پیداہوگااوران میںخود اعتمادی بحال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مشکلات کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔مسلم لیگ (ن )وطن عزیزکی سلامتی ،استحکام اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پسماندہ علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلند و بانگ دعوے اور روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کیا لیکن اب عوامی مسائل کوحل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو ملک کے غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن اور مسائل کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ مسلم لیگ( ن) وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زکو اور جہیز کمیٹیوں کے فنڈز کا سیاسی استعمال بند کیا جائے ، خدیجہ عمر فاروقی
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ داتا دربار جہیز کمیٹی اور عشر زکوا فنڈز مستحقین کی بجائے سیاست کے لیے استعمال ہو رہے ہیں ، تمام کمیٹیوں میں ن لیگ کے ” بے روز گار ” عہدیدار کھپائے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن فیئراینڈ فری انتخابات کے لیے ان بے روز گار وں کو کمیٹیوں سے باہر نکلوائے ، الیکشن کمیشن میٹروبس کے فنڈز کے ساتھ ساتھ عشرزکوا اور داتا دربار جہیز کمیٹی کے فنڈز کے سیاسی استعمال کا بھی نوٹس لے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے ہر وہ کام ڈنکے کی چوٹ پر کیا جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور ڈھٹائی کے ساتھ یہ لوگ آئین قانون کی پاسداری اور اصولوں کی سیاست کا بھی ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے ، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے فنڈز میٹرو بس منصوبے میں استعمال ہونے کا الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی نوٹس لے ، میٹروبس کی آڑ میں قومی خزانے کو ایک شخص کی خواہش پر قربان کر دیا گیا اور صوبہ کے کروڑوں عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے کرپشن کی مدت پوری کر کے نیا ریکارڈ بنا ہی لیا ہے:الحاج قیصر امین بٹ
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رکن سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کرپشن کی مدت پوری کر کے نیا ریکارڈ بنا ہی لیا ہے جمہوریت کے ٹھیکیداروں نے غر یب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لیاہے اور ملک میں قتل وغارت صرف اقتدار بچانے کے لئے جاری کروا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بد ترین بجلی و گیس بحران نے ملک کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے کرپٹ عناصر نے راجہ رینٹل جیسوں کو وزیر اعظم بنا کر اپنے کردار دیکھایا ہے جسکی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر غر یب عوام کی تکلیفوں کا احساس کیا ہو تا تو آج ملک میں ڈیم بنا ئے جاتے یا کوئی بھی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے ہو تے مگر حکمرانوں نے اپنی جیبوں کو گرم کر نے کے لئے عوام کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) توانائی بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کر نے کا عزم رکھتی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھر پور عوامی طاقت کے ساتھ حکومت میں آکر بنیادی ضر وریات سے محروم عوام کے مسائل کو سنجیدگی اور مستقل بنیادوں پر حل کر تے ہوئے اقدامات کر ئے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ ریپڈ بس منصوبہ عوام کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہے جس پر خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شر یف ،خواجہ احمد حسان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
سیاست میں کرپشن کی بنیادیں رکھنے والوں کو قوم جانتی ہے،میاں کامران سیف
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سیاست میں کرپشن اورکمشن کے منفی کلچر کی بنیادیں رکھنے والوں کو قوم جانتی ہے، قومی بنکوںکا قرضہ ہڑپ کرکے لندن میں اربوں کی پراپرٹی خریدنے والے چودھری پرویز الہی پر تنقید سے قبل اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔عابد شیر علی اور زعیم قادری ن لیگ کے “بھونپو”ہیں ،اپنا سیاسی قد اونچا کرنے کیلئے تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں۔ چودھری پرویز الہی پر تنقید چھوٹا منہ اور بڑی بات ہے شریف برادران پانچ سال تک صوبہ کے سیاہ و سفید کے مالک رہے اور پورے اختیارات استعمال کرنے کے باوجود وہ چودھری پرویز الہی اور ان کے خاندان کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکے ،چودھری برادران کا دامن صاف و شفاف ہے ۔مسلم لیگ ق کے امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں چار بار ون ٹو ون مقابلے میں ن لیگ کو چار بار شکست دے ،جعلی سروے آنے والے انتخابات میں انہیں کامیاب نہیں کرواسکتے عوام انہیں آنے والے انتخابات میں مسترد کردینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام کی مدت کو پورا کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے:شیخ حمید
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مرکزی جنرل سیکر ٹر ی پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ آرگنا ئزیشن شیخ حمید نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام کی مدت کو پورا کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے جس پر صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم پاکستان راجہ پر ویز اشرف ،چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت دیگر ممبران کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق سچ کے لئے کام کئے ہیں اور تمام سیاسی جما عتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کر تے ہوئے جمہوری نظام کو چلایا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوری نظام کو بحال کر نے کے لئے جتنی قر بانیاں دی ہے وہ دنیا بھر میں صدیوں تک یاد رکھی جائینگی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر نے والے تنہارہ گئے ہیں کیو نکہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کر نا نہیں جانتے انہوں نے کہا کہ آمروں کا مقابلہ پیپلز پارٹی نے جس طرح کیا ہے وہ کسی جنگ سے کم نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی قیمتوں میںاضافہ نے غریب طبقہ کی نیندیں اڑا دیں، یا سر گیلانی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف لاہو ر کے سینئر رہنما انجینئر یا سر گیلانی ، میاں اقبال، ابوبکر عظیم، میاں مبشر، یاسر صدیقی، عاصم رفیق، اسحاق،عامر بشیر کھوکھر، میاں سہیل نےNA-118 شاہدرہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میںاضافہ کی شدید مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا کہے۔نیا سال غریب عوام کے لئے مہنگائی کا نیا طوفان لایا ہے۔ سال کے آ غاز سے ہی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ انتہائی شرمناک بات ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ جس کے پاس تین وقت کی روٹی کھانے کو پیسے نہیں ہیں وہ اتنے بھاری بھرکم بل کہاں سے ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ہوش کرنا چاہئے یہ نہ ہو کہ غریب عوام سول نافرمانی پر مجبور ہو جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں بد ترین لوڈ شیڈ نگ جاری ہے:فضہ ذیشان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصا ف کی سینئر رہنما فضہ ذیشان نے کہا ہے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں بد ترین لوڈ شیڈ نگ جاری ہے جسکی وجہ سے غر یب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈئے پڑ گئے ہیں اور عوام خود کشیاں کر نے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری بد ترین لوڈ شیڈ نگ کے باعث فیکٹر یوں میں روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کر نے والوں کے گھروں میں مصیبت کا پہاڈ ٹوٹ گیا ہے مگر بے حس حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کا بحران اتنا سنگین ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کے باعث کئی سالوں سے غر یب عوام سراپا احتجاج ہیں اور سڑ کوں پر نکلے ہو ئے ہیں مگر اس کے با وجود حکومت کو کوئی فرق نہیں پر رہا جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں عوامی طاقت سے اقتدار میں آکر عوامی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کر تے ہوئے محب وطن ہو نے کا ثبوت دئے گی اور کرپٹ عناصر جن کی وجہ سے پاکستان کی عوام کو پر یشانیوں کا سامنا کر نا پڑ ا ہے کا احتساب کیا جائے گا اور عوام کے ساتھ کئے ہوئے ہر ظم اور ناانصافی کا ازالہ کیا جائے گا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔
این جی او سیف چائلڈ فائونڈیشن کی مسلسل آٹھویں بار کامیابی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔شہزاد انجم بیگ
لاہور(جی پی آئی)وفاقی و صوبائی حکومت کے ڈرگ فری سٹی لاہور پروجیکٹ پر گزشتہ روز اے این ایف ہیڈ کوارٹر خالد لین لاہور میں لا انفورسمنٹ ایجنسیز اور مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ چیئر مین ڈرگ فری سٹی لاہور اور سی سی پی او لاہور اسلم ترین کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیاپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد الطاف قمر نے لاانفورسمنٹ ایجنسیز اور این جی اوز کی کارکردگی کے بارے میں اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی اور گزشتہ سال میں کی جانے والی کوششوں اور کاروائی کے بارے میں حاضرین کومکمل بریفنگ دی گئی اور لاہور کو مکمل ڈرگ فری سٹی بنانے کے لیئے مزید کوشش اور بہتر لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا گیا۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر کی جانب سے این جی اوز کی ڈرگ فری سٹی لاہور پر کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کی گئی میٹنگ کے اختتام پر این جی اوز میں انعامات کا سلسلہ شروع کیا گیااس موقع پر این جی او سیف چائلڈ فائونڈیشن کو منشیات سے پاک لاہور منصوبے پر نمایاں خدمات سر انجام دینے پر پچیس ہزار روپے اور تعریفی اسناد دی گئی یہ پرفارمنس ایوارڈ چیرمین ڈرگ فری سٹی لاہور و سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے صدر سیف چائلڈ فائونڈیشن شہزاد انجم بیگ کو دیا اس کے علاوہ دیگر این جی اوز میں بھی انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے۔اپنے بیان میں صدر سیف چائلڈ فائونڈیشن شہزاد انجم بیگ نے کہا کہ یہ پرفارمنس ایوارڈ مسلسل جدوجہد اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے اور سیف چائلڈ فائونڈیشن نوجوان نسل اور عوام کو منشیات کی دلدل سے بچانے کے لیئے اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گئی کیونکہ نوجوان نسل ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی صیح تعلیم وتربیت اور راہنمائی ہر شہری کا فرض ہے اور ور نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گئے فائونڈیشن کے زیر اہتمام ممبران صوبائی اسمبلی،بیورکریٹ،وکلا،ڈاکٹر،ڈی سی او لاہور،آفیسران اے این ایف اساتذہ این جی اوز،پولیس طلبا وطالبات اور عوام کے ساتھ مل کر سکول کالج یونیورسٹی چرچ مسجد جیلوں کے علاوہ ہر اس جگہ جہاں عوام کی موجودگی پائی جائے سیمینار لیکچر ڈرامے واک اور ڈرگ فری سٹی لاہور پروجیکٹ کی مد میں مختلف پروگرام مرتب کروائے گئے ہیں اور انہی کوششوں کو مد نظر رکھتے ہویئے سیف چائلڈ فائونڈیشن کو منسٹری آف نارکوٹکس کی جانب سے آٹھ بار ایوارڈ دئے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب میں 29 ہزار جرائم شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں:شوکت بسرا
لاہور( جی پی آئی) پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 29 ہزار جرائم شہباز شریف کی گڈ گورننس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈکیتی اور رہزنی کی 1802 وارداتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ پنجاب میں دودھ کی نہریں بہنے کا دعوی کرنے والے یہاں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیں۔ عوام ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیںوہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مغلیہ شہزادے صرف حکومت میں مگن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور صوبائی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزرچوہدری اشرف اور جنرل سیکریٹری بیر سٹر سیف نے آل پا کستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور صوبائی عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو آل پا کستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ میں طلب کر لیا ہے ۔اے پی ایم ایل کی ترجمان ومرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے بتایا کہ اجلاس میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی واپسی کو حتمی شکل دینے کے علاوہ پارٹی کے دیگر امور پر غوروخوص کیا جائے گا۔اجلاس میں آنے والے انتخابات کے سلسلے میں اہم فیصلوں کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔بعد ازاں مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق اجلاس کے فیصلوں سے متعلق اسلام آباد آفس میں صحافیوں کو بریفینگ بھی دینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر ولائتی کی لیاقت بلوچ ، چوہدری محمد اسلم سلیمی و دیگر رہنمائوں سے ملاقات
لاہور(جی پی آئی)قاضی حسین احمد امت مسلمہ کے اتحاد کے سب سے بڑے داعی تھے ۔ انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان غلط فہمیوں اور آپس کی شکر رنجیوں کو دور کرنے کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں ۔ ایرانی قوم قاضی حسین احمد کو اپنے رہبروں میں شمار کرتی ہے ۔ہم پاکستانی قوم ، جماعت اسلامی اور قاضی حسین احمد کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ ان خیالات کااظہا ر سابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر ولائتی نے اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ میں لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی کے قائدین اور قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی سے قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔وفد میں علی اکبر ولائتی ، علی رضا حقیقیان ، ڈاکٹر عباس فاموری ، محمد حسین بنی اسدی و دیگر رہنما بھی شامل تھے۔علی اکبر ولائتی نے کہاکہ قاضی حسین احمد صحیح معنوں میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی کے جانشین تھے ۔ ہمار ی ان سے 25 سالہ رفاقت تھی ۔ انہوں نے دنیا میں تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔ افغانستان پر جب روس نے حملہ کیا تو سب سے پہلے قاضی حسین احمد نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ۔ میری ان سے آخری ملاقات تہران میں ہونے والی اسلامی بیداری کانفرنس میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد اور باہمی تنازعات اور شکر رنجیوں کو باہمی گفتگو سے حل کرنے پر زور دیا اور عالم اسلام کوایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی بات کی۔ قبل ازیں منصورہ پہنچنے پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر چوہدری محمد اسلم سلیمی ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر عبدالغفار عزیز ،ظفربلوچ ،مولانا عبدالمالک، حافظ محمد ادریس ، سیکرٹری اطلاعات محمد انور نیازی نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایران امت مسلمہ کا ایک باوقار اور پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے پرانے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ پاکستانی اور ایرانی قوم اسلام کے اخوت و محبت کے لازوال رشتے میں بندھی ہوئی ہے اور ہم ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ایران میں امام انقلاب امام خمینی کے انقلاب کے وقت کچھ لوگوں نے پاکستان میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جس کی قاضی حسین احمد نے سختی سے مخالفت کی اور ایران کے انقلاب کے بارے میں بڑا واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا جس کی بنا پر قاضی حسین احمد اور جماعت اسلامی کو کچھ لوگوں کی تنقید کا بھی سامنا کرناپڑا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی اور حافظ محمد ادریس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں جامع فاروقیہ کے اساتذہ و دیگر بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کراچی میں جامع فاروقیہ کے تین اساتذہ مفتی عبدالمجید ، مفتی محمد صالح ، اور احسان اللہ سمیت 15 افراد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علمائے کرام کو ٹارگٹ کیا جارہاہے اور مدارس و مساجد پر حملے کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد گروہ اپنی مذموم کاروائیوں کو فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ دے کر اپنے مکروہ عزائم پورے کرنا چاہتے ہیں مگر قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کراچی میں جاری قتل و غارت گری ،بھتہ خوری اور بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے متعارف کروایا ہے اور کراچی کے امن کو کس نے برباد برباد کیاہے ۔ انہو ںنے کہاکہ کراچی میں قتل عام کے پیچھے وہی شیطانی ذہن کام کررہاہے جو کسی بھی قیمت پر انتخابات کو سبوتاژ کر کے اپنی غنڈہ گردی جاری رکھنا چاہتا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اساتذہ کرام سمیت کراچی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کرسچئن پارٹی کے 22 رکنی وفد نے لیاقت بلوچ سے ملاقات کی
لاہور(جی پی آئی)پاکستان کرسچئن پارٹی کے 22 رکنی وفد نے بشپ یعقوب پال چیئرمین بشپ پارٹی پاکستان کی قیادت میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے منصورہ میں ملاقات کی اور قاضی حسین احمد و پروفیسر غفور احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ لیاقت بلوچ نے وفد کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد اور پرورفیسر غفور احمد کے انتقال کا غم پوری قوم کو ہے ۔ دونوں مدبر شخصیات اور سب کے لیے قابل قبول تھیں ۔ قاضی حسین احمد نے اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی جنگ لڑی ہے اور قائدانہ کردار ادا کیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں اس وقت انتشار ہے ۔ وڈیروں کا ایک طبقہ گزشتہ ساٹھ پینسٹھ سال سے ملک پر حکمرانی کر رہاہے اس نے تمام وسائل لوٹ لیے ہیں ۔ عوام دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں یہ طبقہ اپنی بالادستی قائم رکھناچاہتاہے ۔بشپ یعقوب پال نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قاضی حسین احمد کی وفات سے مسیحی برادری کو بہت دکھ پہنچاہے ۔ہم آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ قاضی حسین احمد کی ملک و قوم کے لیے بہت خدمات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے ۔ اس کا ہر قدم ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھتا ہے ۔ مسیحی برادری ملک و قوم کے مفاد کے لیے کام کرنے والی جماعت کے ساتھ ہر اہم موقع پر کھڑی ہو گی ۔ ہم بڑے مقصد کے لیے اکٹھے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شراب نوشی ہمارے اور مسلمانوں کے مذہب میں حرام ہے اور یہ ذلت کا ٹیکہ ہے ہم سب کو مل کر ملک سے اس لعنت کو ختم کرنا چاہیے ۔ عیسائیوں کے نام پر پرمٹ حاصل کیے جاتے ہیں ۔ شراب بنانے والی فیکٹریاں بند ہو جائیں تو شراب نوشی خود بخود ختم ہو جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وزرا پرانی تاریخوں میں بھر تیاں،ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کر رہے ہیں:امیر سراج الحق
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وزرا پرانی تاریخوں میں بھر تیاں،ٹرانسفرز اور پوسٹنگ کر رہے ہیںجب کہ بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کو اکھاڑ کر ایک جگہ اسٹور کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھاکر الیکشن پر اثر انداز ہوں۔ یہ الیکشن کے قواعد وضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار سراج الحق اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ نے جمعرات کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن سونو خان بلوچ سے اس کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ دیر بالا اور دیر پائین میں مخلوط حکومت کے وزرا اور ممبران حکومت کے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرکے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومتی پارٹیاں سرکاری وسائل کا غیر قانونی طور پر بے دریغ استعمال کرکے مخالف امیدواروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے صوبائی الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے کو فورا بند ہونا چاہئے اور دیر بالا اور لوئر دیر کے ڈی سی اوز اور ای ڈی اوز الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔سراج الحق نے کہاکہ پی پی پی اور اے این پی کی مخلوط حکومت کے وزرا اور ممبران کا سرکاری وسائل اور سرکاری گاڑیوں کا استعمال الیکشن کمیشن کے قواعد اور ضوابط میں دھاندلی کے مترادف ہے، جس سے عوام مشتعل ہو سکتے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر اس خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی پاکستانی عوام کی مقبول ترین جماعت ہیں :میاں اظہر حسن ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستانی عوام کی مقبول ترین جماعت ہیں اور پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میںہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار کالونی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں سعود الحسن ڈار، چودھری بابر مہر، چودھری محمد ریاض، میاں ودود حسن ڈار، منور بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں اظہر حسن ڈار نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی شکست بارے سوچنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ پنجاب منی لاڑکانہ بن چکا ہے اور یہاں کے لوگ بھٹو شہید کی قربانیوں کو نہیں بھولے، انہوںنے تمام پارٹی کاکنان کو ہدایت کی آنیوالے انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کر دیں اور پیپلزپارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) جمہوریت ڈی ریل کرنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی:ڈاکٹر سمیلہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کی ضلعی راہنما ڈاکٹر سمیلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت ڈی ریل کرنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ہم نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں اور قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ اپنی رہائشگاہ پرکارکن خواتین کے وفد سے گفتگو کرت ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) مضبوط اور موثر قوت کے طور پر ابھرے گی، عوام کی امیدوں اور امنگوں کا مرکز مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں، بیرزگاری اور دہشتگردی کاشکار کرنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب قوم کے امتحان کا وقت ہے اور عوام فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
نیپرا کی طرف بجلی ٹیرف میں غیر اضافہ غیر منصفانہ اور غیر آئینی ہے:چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا ہے کہ نیپرا کی طرف سے بجلی ٹیرف میں ایک مرتبہ پھر 1 روپیہ 33پیسے کا اضافہ غیر منصفانہ، غیرآئینی، غیر اخلاقی ہی نہیں بلکہ انتہائی ظالمانہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرجاکھ میں کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے سجاد حسین بٹ، احسان اللہ وڑائچ، اشتیاق مغل، رانا خالد محمود تنویر، عمران گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری شاہد منیر گوندل نے کہاکہ بجلی کے نرخ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں اس پر ناروا ٹیکس عائد کیے جا رہے ہیں جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ پوری ڈھٹائی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ فیصلہ دے چکی ہے کہ 350 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیا اضافہ واپس لیا جائے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافے کے بغیر بل بھیجے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے جمہوریت سے جو انتقام لیا اس کا جواب عوام الیکشن میں دینے کیلئے تیار ہیں:حاجی عارف حسین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت سے جو انتقام لیا اس کا جواب عوام الیکشن میں دینے کیلئے تیار ہیں، ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنانے والے الیکشن جیتنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں،کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے کس منہ سے عوامی خدمت کا دعوی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانی آبادی جگنہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائدین کا پیغام گھر گھر لے کر جائیں اور الیکشن میں کامیابی کیلئے جدوجہد تیز کر دیں تاکہ وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لانے کیلئے لٹیروں سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت میری سیاست کا محور ہے، میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر مغل، ڈاکٹر محمد آصف، دائود خالد مغل، محمد فیاض، چاند مہر، محسن نقوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حاجی پورہ میں ریٹائرڈ آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات
وزیر آ باد (جی پی آئی) تھانہ سٹی کے علاقہ حاجی پورہ کے رہائشی ریٹائرڈ محکمہ سوئی گیس کے ریٹائرڈ آفیسرکے گھررات گئے سات رکنی ڈکیت گینگ نے ڈکیتی کی واردات کے دوران اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ، دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اورایک شخص کو شدید زخمی کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے۔گزشتہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب سات نقاب پوش ڈاکو محلہ حاجی پورہ کے چوکیداروں کو باندھ کر محکمہ سوئی گیس کے ریٹائرڈ آفیسر شاہد پرویز طور کے گھر میں دیوار کی طرف سے چھت پر چڑھ گئے اور سیڑھیوں کا دروازہ کاٹ کر چارڈاکو اندر داخل ہوئے اور سوئے ہوئے تمام افراد کو گن پوائنٹ پر جگا کر یرغمال بنا لیا ڈاکوئوں کے باقی ساتھی چھت اور چوکیداروںکی نگرانی کرتے رہے ۔ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر 5 تولہ طلائی زیورات،ایک لاکھ روپے نقدی،موبائل اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ دوران واردات خاتون خانہ نے موقعہ پاکرقریبی گلی میں موجود اپنے میکے والوں کو فون کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا جس پریرغمال بنائے گئے افراد کی مدد کیلئے آنے والے نوجوان محمدکاشف کو ڈاکوئوں نے چھت سے دیکھ کر اندھا دھندفائرنگ کردی جسکی زد میں آکرشدید زخمی ہو گیا ۔ محلہ داروں کے اکٹھا ہونے سے قبل ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعمیرات ، صحت پنجاب کی زیر نگرانی بنایا گیا واٹر فلٹر پلانٹ چالو نہ کیا جا سکا
وزیرآباد(جی پی آئی) مقامی ایم پی اے کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈز منظوری محکمہ تعمیرات،صحت پنجاب کی زیر نگرانی بنائے گئے واٹر فلٹر پلانٹ کو کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود چالو نہیں کیا جا سکا۔ علاقہ کے مکین صاف پانی کے حصول کیلئے دوردراز سے پانی لانے پر مجبور،گرلز کالج روڈنظام آباد ، ہائی سکول کی دیوار میںواٹر فلٹر پلانٹ کی تنصیب کو قریب دو سال گزر چکے ہیں جبکہ مقامی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے بدست افتتاحی تختی بھی آویزاں ہے جو عوام الناس کی بے بسی پر ان کا منہ چڑا رہی ہے ۔ فیکٹریوں اور کارخانوں پر مشتمل وسیع آبادیوں کے مکین، سکول کے طالبعلم مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے موذی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔صاف پانی کی تلاش میں لوگوں کو شہر اور دوردراز کے فلٹر پلانٹس کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ ، وزیر اعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دھونکل ہائی سکول سے ملحقہ سٹیڈیم سے کئی روز قبل چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
وزیرآباد(جی پی آئی) دھونکل ہائی سکول سے ملحقہ سٹیڈیم سے کئی روز قبل چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔بجلی کی سہولت سے محروم صارفین کا گیپکو حکام سے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا مطالبہ۔ اسٹیڈیم کیلئے لگائے گئے نئے 25KVAٹرانسفارمر سے آٹھ، نو جنوری کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے ٹرانسفارمر سے قیمتی کاپر وغیرہ نکال لیا اور خالی باڈی چھوڑ گئے جس کی وجہ سے اسٹیڈیم بجلی کی سہولت سے مستفید ہونے سے قبل ہی محروم ہوگیا۔ علاقہ کے مکینوں ، کھلاڑیوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو،ایکسیئن واپڈا وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگاکر بجلی بحال کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی عوام کے لیے امید کی کر ن ہے :اقبال خان
اٹک (جی پی آئی)جماعت اسلامی عوام کے لیے امید کی کر ن ہے عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کی جرات مند اپیل اور مخلص قیادت کو الیکشن میں منتخب کر اکر اسمبلیوں میں پہنچانا ہو گا مایوسی کی کوئی بات نہیں ہم میں انقلابی اور عوامی ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک اقبال خان، ضلعی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد الیاس سحر ،نائب امیر ضلع مولانا جا بر علی خان ،محمد اقبال ملک ،امیر پی پی 15محمد عارف اور ڈپٹی سیکر ٹری محمد بشیر چغتائی نے ضلعی لیڈر شپ ٹریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر ضلع اقبال خان نے کہا کہ 65سال گزر گئے جن مقاصد کی خاطر وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا ابھی تک ان کا حصول ممکن نہ ہو سکا جس کی ذمہ داری اس ملک کی سیاہ سفید کے مالک حکمرانوں اور بیوروکریسی اور قبضہ گروپ پر عائد ہوتی ہے جماعت اسلامی قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ہم عوام الناس کو بیدار کر رہے ہیں تاکہ وہ برا بھلا اور قومی دولت کرپشن لوٹ مار غبن کرنے والوں کو پہچان سکیں کار کنان اور امرا کو چاہیے کہ وہ رابطہ مہم کو جاری رکھیں اور اصلاح کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میلاد کی محفلیں قرآن و سنت کی تعلیمات سمجھنے اور سمجھانے کی خاطر منعقد کی جاتی ہیں:مقررین
اٹک (جی پی آئی)میلاد کی محفلیں قرآن و سنت کی تعلیمات سمجھنے اور سمجھانے کی خاطر منعقد کی جاتی ہیں پیارے حبیب ۖکی پوری زندگی مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے عاشقان رسولۖ اپنا تن مب دھن سب کچھ حضور پر وار دینگے ان خیالات کا اظہار جامع مسجد انوار مدینہ ڈھوک حاجی احمد میں منعقدہ سالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا صدارت پرنسپل جامع رضویہ ریاض الاسلام صاحبزادہ محمدخان رضوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مولانا محمد نواز چشتی گوجر خان تھے تلاوت حافظ محمد مدثر خلیل، مشہور معروف نعت خان انوار الحق نظامی واہ کینٹ، سید یاسر شاہ، محمد اعجاز نیکہ ،سید ظہیر علی شاہ اور ساتھیوںنے نعتیں پیش کیںنقیب محفل کے فرائض فیصل محمود ملک نے ادا کئیے مولانا سید غفور حسین شاہ اور خطیب مسجد مولانا قاری عبدالرحمن جامی نے بھی خطاب کیاجب کہ اس موقع پر مولانا محمد مشتاق چشتی،پیر سید ثنا اللہ بخاری،سیکرٹری مقصودالہی،حاجی ملک غلام حسن،حاجی حق نواز، چیئرمین غلام رسول، ثاقب محمود، ملک بشیر احمد،نصیر احمد ،حاجی اللہ داد، بابومحمد اشفاق احمد،محمد اصغر ،جمیل شہزاد،محمد وقار،اشتیاق احمد،مشتاق احمد ملک عبادت کے علاوہ اہل دیہہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی علامہ مولانا محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق کو اللہ نے اپنی پہچان کی خاطر پیدا کیا اللہ نے سب سے پہلے اپنے حبیب پاکۖ کا نور پیدا کیا حضور کی ذات ہی اللہ کی پہچان کا ذریعہ ہے اس کے علاوہ کوئی اور ذریعہ نہیں علم نور ہے اسے جتنا پھیلائو گے اتنا بڑھے گا حضور اپنی گناہ گار امت کے لئے اپنے مالک سے مغفرت کی دعا کریں گے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت اٹک خسرہ اور پولیو وائرس سے بچاکے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے :عثمان احمد چوہدری
اٹک(جی پی آئی) ضلعی رابطہ افسر عثمان احمد چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اٹک خسرہ اور پولیو وائرس سے بچاکے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہا ہے اور اس ضمن میں95 فیصد نتائج حاصل کرلیے گئے ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ حالات میں اپنے کم عمر بچوں کو ہر صورت حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیںتاکہ پولیو اور خسرے جیسی خطرناک بیماریوں کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک میں پولیو اور خسرہ ویکسینیشن کے سلسلے میں چلائی جانے والی مہم سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں اے ڈی سی اٹک چوہدری محمد علی رندھاوا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈاکٹر مبشر ، ای ڈی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر مسرت حسین ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز بھی موجود تھے ای ڈی او ہیلتھ اٹک نے اس موقع پر اجلاس کو تفصیلی ملٹی میڈیا بریفنگ دی ، ضلعی رابطہ افسر نے کہا کہ پولیو اور خسرہ وائرس کا مکمل قلع قمع کیے لیے جامع اور موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں عوام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو اور خسرہ وائرس کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں اور اس سلسلے میں متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سے معاونت لیں اجلاس میں ویکسینیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آرا شرکا کی طرف سے پیش کی گئیں جن میں ویکسینشن کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا، ویکسینیشن والے دن بچوں کے والدین کوپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی ،سرکاری سکولوں میں داخلے کو مکمل ویکسینیشن سے منسوب کرنا شامل ہے اس موقع پر محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیو اور خسرہ کے مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈز قائم کریں اور ان کو طبی نگرانی میں رکھا جائے ضلعی رابطہ افسر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ایک ہفتہ میں رپورٹ ڈی سی او آفس کو بھیجیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محنت کش کا جبرا مزدوری کرنے سے انکار ، با اثر شخص جان کا دشمن بن گیا
اٹک ( جی پی آئی) محنت کش کا جبرا مزدوری کرنے سے انکار ، با اثر شخص جان کا دشمن بن گیا ، با اثر شخص اور اسکے کارندے نے مسلح ہو کر محنت کش کے گھر میں داخل ہو کر چادر ، چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محنت کش کی اہلیہ کو گھر میں اکیلی پا کر دست درازی اور علاقے میں رسوا کرنے کیلئے گھسیٹ کر اپنے گھر لیجانے کی کوشش ، خاتون کے کپڑے تار تار ، شور وا ویلا کرنے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار جاتے وقت سونے کی چوڑیاں بھی اتار کر لے گئے ، مقدمہ منت سماجت کے بعد تین روز بعد درج ، مقدمہ میں انتہائی کمزور اور معمولی دفعہ شامل کر کے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی بھرپور کوشش کی گئی ، تھانیدار نے ملزمان کو تھانہ بلا کر پروٹوکول کیساتھ فرضی گرفتاری کر کے عدالت سے ضمانت کرادی مدعی پر مقدمہ میں صلح کیلئے دبائو انکار پر تھانیدار نے مدعی اور اسکے بھائی کو ڈیڑھ گھنٹے تک حوالات میں بند رکھا ، پندرہ ہزار روپے کا مطالبہ نہ دینے پر تھانیدار ملزم پارٹی کا ترجمان بن گیا ، مدعی کی ڈی پی او کو درخواست ڈی ایس پی فتح جنگ کو انکوائری تفصیلات کے مطا بق اٹک سے 46کلو میٹر دور تحصیل فتح جنگ کے گا ئو ں حطار کارہا ئشی قدیر احمد علا قہ کے با اثر شخص سردار ولد بلو ر کے پاس محنت مزدوری کرتا تھا کچھ عرصہ قبل اس نے وہا ں کام چھو ڑ دیا جس پر اکثر سردار اسے دھمکیا ں وغیرہ دیتا تھا اس کی عدم مو جو دگی میں سردار اور اس کا کا رند ہ ر مضان ولد عباس اس کے گھر آ ئے وہ گھر پر مو جو د نہیں تھا گھر میں میری بیوی اور چھو ٹا بچہ تھے سردار اور اس کے کا رندہ رمضان نے چا در چا ر دیوا ری کا تقدس پا مال کر تے ہو ئے گھر میں دا خل ہو کر اسلحہ کی نو ک پر میری بیوی کو با زو سے پکڑ لیا اور زبر دستی اسے گھسیٹ کر اپنے گھر لے جانے کی کو شش کی میری بیوی کے شور پر اہل محلہ اکھٹے ہو گئے تا ہم اس کھینچا تا نی کے دوران میری بیوی کے کپڑے پھٹ گئے اور ملزمان نے اس کے ہا تھ میں پڑی ہو ئی سو نے کی چار چو ڑیا ں اتار لیں اور دھمکیاں دیتے ہو ئے وہا ں سے چلے گئے قدیر احمد جب مزدوری سے واپس آ یا تو اس کی اہلیہ نے اسے تما م حا لا ت سے آ گاہ کیا اس واقع کی اطلاع تھا نہ فتح جنگ میں دی تو اے ایس آ ئی محمد نواز نے درخواست لکھی اور کہا کہ میں صبح ملزما ن کو تھا نہ طلب کرو ں گا دوسرے رو ز جب ہم تھانہ گئے تو سردار اور رمضان بھی مو جو د تھے تا ہم اے ایس آ ئی محمد نواز کا رویہ تبدیل تھا اس نے مجھے دھمکی دی کہ تم ان کے ساتھ صلح کر لو ورنہ میں تم میاں بیوی اور تمہا رے بھائی کو جیل میں بند کر دو ں گا میرے انکار پر مجھے اور میرے بھائی کو حوالا ت میں بند کر کے ذہنی اور جسمانی طو ر پر ٹا ر چر کیا ڈیڑھ گھنٹے بعد ہما رے کزن نے تھا نیدار محمد نواز کی حبس بے جاہ سے ہمیں با ہر نکلوا یا اور ہمیں کہا کہ میں مقد مہ درج کر دو ں گا تین روز تک ہمیں صبح سے شام تک بٹھاکر تیسرے روز ہما را مقدمہ درج کر کہا کہ آ پ لو گ گھر چلے جا ئیں اور ملزما ن کو بھی بعد ازاں گھر بھجوا دیا ہم نے بعد ازاں تھانے آ کر پو چھا تو اے ایس آ ئی محمد نواز نے کہا کہ ملزما ن کی ضمانت ہو گئی ہے تم لو گ 15ہزار روپے دینا پھر مزید بتا ئو ں گا با اثر ملزمان نے ہما رے گوا ہوں پر اثر انداز ہو کر انہیں گواہی سے روک دیا اے ایس آ ئی محمد نواز نے ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر رکھی ہے با اثر شخص سردار میری اور میرے بھا ئیو ں کی جان کا دشمن بن چکا ہے میرے بھائی وقار احمد کو مو ٹر سا ئیکل جو ٹیکسلا جا رہا تھا جب وہ حطار چیک پو سٹ سے گزرا تو وہا ں سردار ولد بلو ر کی گا ڑی کھڑی تھی اس اثنا میں اسا کا بھا ئی با ہتر رو ڈ پر پل کے قریب پہنچا تو سردار نے اپنی گا ڑی کی ٹکر ما رنے کی کو شش کی جس سے اس کے بھائی کا مو ٹر سائیکل گر گیا اور اسے چو ٹیں آ ئیں جس کی اطلا ع لے کر وہ تھا نہ گئے وہا ں پہنچے تو اس نے کہا کہ میں آ پ کی کو ئی درخواست نہیں رکھتا آ پ جھو ٹے انسان ہیں تھانہ فتح جنگ سے گھر پہنچنے پر اے ایس آ ئی محمد نواز نے فو ن کر کے دو بارہ تھانہ بلوایا تھا نہ پہنچنے پر اس نے کہا کہ آ پ لو گو ں کے خلاف سردار نے درخواست دی ہے جس پر میں کار وائی کرو ں گا، تھانہ سے انصا ف نہ ملنے پر قدیر احمد نے دو مرتبہ ڈی پی او سے ملا قا ت کر کے انہیں تحر یری درخوا ستیں دیں ڈی پی او نے ڈ ی ایس پی فتح جنگ را جہ طا ہر بشیر کو انکوائری آ فیسر مقرر کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ انتخابات میں میجر گروپ ضلع بھر سے بھرپور کامیابیاں حاصل کریگا:ملک نواز خان
اٹک (جی پی آئی )سابق جنرل کونسلرغورغشتی یونین کونسل ملک نواز خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں میجر گروپ ضلع بھر سے بھرپور کامیابیاں حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ گروپ لیڈر میجر طاہر صادق این اے 57 سے اور خان رضا خان حلقہ پی پی 16 سے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور اللہ تعالی نے چاہا تو الیکشن میں کامیابی میجر گروپ کا مقدر بنے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غورغشتی کے عوام میجر گروپ کے ساتھ ہیں الیکشن میں میجر گروپ کے نامزد امیدواروں کے حق میں ووٹ پول کریں گے ہم میجر گروپ کے وفادار سپاہی ہیں اور ہمیں جس طرح گروپ قیادت کا حکم ہوا ان کے کہنے پر ووٹ پول کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو لوگ آئے روز پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں عوام انہیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے :نعیم خان آرائیں
اٹک (جی پی آئی)چیئرمین نعیم خان آرائیں نے کہا کہ جو لوگ آئے روز کسی بھی بہانے پارٹی تبدیل کرتے ہیں ان کا عوام نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم کئی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں اور اس بار وہ پی ٹی آئی میںشامل ہو کر عوام کو اپنی وفاداریاں یاد کرا رہے ہیں لیکن عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور وہ بار بار پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو ووٹ نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ چھچھ میں عوام میجر گروپ کے ساتھ ہیں اور آئندہ الیکشن میجر گروپ واضع بر تری حاصل کرے گا میجر طاہر صادق اور خان رضا خان کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے انہو ں نے کہا کہ عوام بار بار پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کا محاسبہ کرے اور ان کسی بات کو بھی سچا نہ سمجھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن سپاہ رسولۖ کا ایک انتہائی اہم اجلاس سید یاسر علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا
اٹک (جی پی آئی ) انجمن سپاہ رسولۖ کا ایک انتہائی اہم اجلاس سید یاسر علی شاہ کی زیر صدارت نوری جامعہ مسجد کالو کلاں میں منعقد ہوا اجلاس میں انجمن سپاہ رسولۖ کے تمام عہدیداران کی نئی باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدارت محمد اشرف، ناظم حافظ محمد حفیظ میر، نائب صدر محمد آفتاب، جنرل سیکرٹری ساجد محمود، جوائنٹ سیکرٹری عقیل احمد جبکہ لانگری محمد جاوید اور ظہور احمد کو منتخب کیا گیا تمام عہدیداران کو آئندہ دو سال کیلئے منتخب کیا گیا اس موقع پر خطیب جامعہ مسجد ہذا سید یاسر علی شاہ نے تمام منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انجمن سپاہ رسولۖ کی بنیاد میرے والد گرامی سید مطلوب حسین شاہ، حاجی محمد صدیق مرحوم و دیگر نے رکھی تھی انشا اللہ ہم ان کے مشن کو آگے لے کر نبی کریمۖ کی محبت کی خاطر میلاد النبیۖ کے پروگراموں کو مزید خوبصورت بنائیں گے اور ان میں شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھیلوں میں جتنی ترقی میجر طاہر صادق کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی :ملک کامران ایوب
اٹک(جی پی آئی)کھیلوں میں جتنی ترقی ہمارے گروپ لیڈر میجر طاہر صادق کے دور ِ حکومت میں ہوئی ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی جس میں ان کے نمایاں کارناموں میں اٹک شہر میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ سٹیڈیم کا قیام اور کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے لیے جناح پارک کے عقب مین سپورٹس کمپلیکس کا قیام بھی نمایاں کارکردگی ہے ان خیالات کا اظہار سٹی نائب صدر مسلم سٹوڈنتس فیڈریشن میجر گروپ ملک کامران ایوب نے ریلوے کرکٹ گراونڈ میں معنقدہ ارسلان ٹی20 کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی کی حثییت سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے تندرست و توانا جسم کا ہونا لازمی ہے جس کے لیے کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں اہم قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس پی اٹکٹ حفیظ احمد اولکھ نے عملے کے ہمراہ مختلف افراد سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے
اٹک (جی پی آئی) ڈی پی او سید علی ناصر کے حکم پر ڈی ایس پی اٹک حفیظ احمد اولکھ کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی انسپکٹر حاجی محمد خان نے عملے کے ہمراہ ریلوے پل کے قریب سے ممتاز سے 10 گولیاں پسٹل 30 بور ، محلہ سمندر آباد سے سلیم مسیح سے 110 گرام چرس ، ریلوے گرائونڈ کے قریب سے فتح حیدر سے پسٹل 22 بور ، اے ایس آئی محمد سجاد نے عملے کے ہمراہ محلہ محمد نگر کے قریب سے شان سے 110 گرام چرس ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک انسپکٹر ملک احسان الہی نے عملے کے ہمراہ طارق آباد مرزا کے قریب سے شفقت اقبال سے 120 گرام چرس ، ایس ایچ ا و تھانہ اٹک خورد سید مظہر حسین نے عملے کے ہمراہ ملاں منصورچیک پوسٹ سے خرم شہزاد ، طاہر علی اور طارق امین سے 6 کپی شراب ، پولیس تھانہ جنڈ کے عملے نے چھپڑی گائوں سے سید انصار سے پسٹل 20 بور معہ 2 گولیاں ، ایس ایچ او تھانہ حضرو انسپکٹر اسرار احمد ستی نے عملے کے ہمراہ طارق ہوٹل خگوانی چوک سے شاہد نواز سے 700 گرام چرس ، بہبودی روڈ سے شاکر شرقت سے 250 گرام چرس، مغربی بانڈہ نر تو پہ سے شان نظر سے 510 گرام ، تربیلہ موڑ کے قریب سے سید محمد احسن سے 4 کپی شراب ، جتیال موڑ کے قریب سے عبدالجبار سے 215 گرام چرس، ہٹیاں چوک کے قریب سے محمد وسیم سے 110گرام چرس ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے کوہاٹ روڈ کے قریب سے آصف شہزاد سے 2 بوتل شراب ،ویکی ڈھوک محمد نصیر سے دو بوتل شراب ، سول ہسپتال فتح جنگ کے قریب سے محمد نذیر عرف کاکا سے ایک بوتل شراب ، تحصیل چوک فتح جنگ کے قریب سے عقیل الرحمان سے 65 گرام چرس، مین چوک فتح جنگ کے قریب سے محمد فیاض سے 60 گرام چرس ، تھانہ باہتر پولیس نے جھنگ چوک کے قریب سے حمزہ سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں ، تھانہ صدر حسن ابدال کے عملہ نے مشہور زمانہ منشیات فروش عمران سے 105 کپی شراب ، تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس کے عملہ نے قطبال چوک اڈہ کے قریب سے محمد الیاس مسیح سے پسٹل 32بور معہ 2 گولیاں بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
قتل کے ملزم سے آلہ قتل بر آمد اسلحہ آرڈنینس کے تحت مزید مقدمہ درج
اٹک (جی پی آئی) قتل کے ملزم سے آلہ قتل بر آمد اسلحہ آرڈنینس کے تحت مزید مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے مقدمہ قتل کے ملزم محمد جہانگیر خان سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پسٹل 30 بور بر آمد کر کے قاتل کے خلاف اسلحہ آرڈنینس 13/20/65کے تحت مزید مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے قوم لوط کے پیروکار کے خلاف مقدمہ درج
اٹک (جی پی آئی) جنگل میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے قوم لوط کے پیروکار کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد کے گائوں ٹھنڈی ویر کے رہائشی محمد اسلم کے بیٹا شاہد محمود کو کامران عرف کامی ورغلا کر جنگل کی جانب لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی محمد اسلم کی تحریری درخواست پر پولیس تھانہ اٹک خورد نے جنسی جنونی کامران عرف کامی کے خلاف زیر دفعہ 377 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میڈیا کالونی میں ابھی تک کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیاگیا
بنوں (جی پی آئی) میڈیا کالونی میں ابھی تک کوئی تعمیراتی کام شروع نہیں کیاگیا ہے ۔ غلط رپورٹنگ سے صحافیوں میں اور عوام میں بے چینی پھیلتی ہے ایسی خبریں شائع کرنے سے گریز کیا جائے ،ضلع بنوں کے صحافیوں کیلئے بنوں ٹائون شپ میں مختص بیس کنال اراضی کی منظوری کی سمری صوبائی سیکرٹری بلدیات نے چیف سیکرٹری کے پی کے کے تواسط سے وزیر اعلی کو بھیج دی ہے جیسے ہی وزیر اعلی سمری کی منظوری دینگے اور صوبائی حکومت تعمیراتی فنڈ کیلئے فنڈز مہیا کرینگے تو کام شروع کیا جائے گا ۔ بلاک Aمیں عوامی مطالبے پر مسجد کیلئے 13مرلے پلاٹ مفت مہیا کی گئی ہے ۔ اہل علاقہ اس پر اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر شروع کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنوںٹائون شپ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک حاجی محب اللہ خان نے اپنے آفس میں ڈویژنل یونین آف جرنلٹس رجسٹرڈ بنوں صدر محمد عثمان علی خان کے قیادت میں دو رکنی وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ وفد میں ڈویژنل پریس کلب بنوں کے صدر حافظ سیف الرحمن بھی شامل تھے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک محب اللہ خان نے کہا کہ صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی ایک بہترین ماڈل کالونی ہوگی ۔ صحافیوں کے سہولت کیلئے میڈیا کالونی میں تمام زندگی کے ضروریات مہیا ہوگی جس میں بجلی ، سڑکیں ، واپڈا کے ٹرانسفارمر ، کلوز اپ کیمرے ، مسجد ، ٹیلیفون انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات مہیا ہوگی ۔ امن و امان کیلئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہونگے اور انشا اللہ یہ صوبے بھر میں ایک بہترین میڈیا کالونی ہوگی اور میں ضلع بنوں کے تمام صحافیوں کے ساتھ ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17باسکٹ بال چیمپیئن شپ بنوں نے جیت لیا
بنوں( جی پی آئی)انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17باسکٹ بال چیمپیئن شپ بنوں نے جیت لیا،تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے پرفضا مقام اور ہزارہ ڈویژن کے ہیڈ کواٹر ایبٹ آباد میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17باسکٹ بال چیمپیئن شپ بنوں نے اپر دیر کو52کے مقابلے میں 62سکور سے شکست دیکر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لیا ضلع بنوں پہنچنے پر فاتح ٹیم کی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد نظام الحق کی قیادت میں تمام سپورٹس کھلاڑیوں نے ان کا استقبال کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بنوں باسکٹ بال ایسوسی ایشن محمد نظام الحق نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے مطالبہ کیا کہ چیمپیئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوںکو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی خبریں
ایچ ای سی کی خود مختاری کے خلاف بل تعلیم پر کھلا حملہ ہے۔جواد الحسن کاظمی
کراچی (جی پی آئی)انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر سید جواد الحسن کاظمی نے مرکزی صدرنے کہا ہے کہ ایچ ای سی کی خود مختاری کو برقرار رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں بھوکے بھیڑیئے کی طرح ملک کے تمام اداروں کو کھا رہے اور اب جعلی ڈگریوں والے ایچ ای سی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایچ ای سی کو صوبائی حکومتوں کے ما تحت کرنے کی سازش سے ناکامی کے بعد اب ایچ ای سی کو وزارت تعلیم و تربیت کے ما تحت کرنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ایک قابل اعتماد ادارہ ہے جس نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا ہے اور کئی لاکھ طلبا کو سکالر شپ کے ذریعے زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی خود مختاری کے خلاف بل تعلیم پر کھلا حملہ ہے جسے کسی بھی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں مرکزی حکومت کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر کراچی مفلوج ہوگیا تو معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا:حاجی محمد حنیف طیب
کراچی (جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے شہر کراچی میں جاری قتل غارتگری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیادوں پربوری بند لاشیں ،فرقہ واریت کے نام پر قتل ، علاقائی و لسانی بنیادوں پر قتل ، اغوا برائے تاوان کی تمام حدیں عبور ہوچکی ہیں ایسا لگتا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں مرکزی حکومت کو یہ سوچنا ہوگا کہ اگر کراچی مفلوج ہوگیا تو معیشت کا پہیہ جام ہوجائے گا اور اس طرح پور ی دنیا سے ہمار ا رابطہ منقطع ہوجائے گا کیونکہ مرکز سے تو صرف سفارتی معاملا ت ہوتے ہیں جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ کے لحاظ سے کراچی کی صورتحال کو دیکھا جائے تو نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ظاہر ہے کہ کاروباری معاملات نہ ہونے سے نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں تو وہ کیا کریں گے حکومت کو ان تمام مسائل پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختلف معاملات میں سرکاری افسران کا ملوث ہونا اور انکے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باوجود ملک سے باہر بھاگ جانا عقل سے ماورا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سندھ اور خصوصا کراچی کے معاملات پر سپریم کورٹ کے نوٹس کی روشنی میںفوری عملی اقدامات کرے تاکہ لاقانونیت اور بے روزگاری کو کنٹرول کرکے ملک کو خوشحال بنانے میں مدد مل سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
علمائے کرام سمیت درجن سے زائد افراد کے ہلاکت قابل مذمت ہے’قاتلوں کو گرفتار کیا جائے’حسین محنتی
کراچی(جی پی آئی )جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے مولانا عبدلامجید دین پوری ‘مفتی صالح اور مولانا حسان کی شہادت سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہاہے کہ شہر مقتل گاہ بن گیا ہے ‘دہشت گرد کھلے عام معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ،شہریوں کی ہلاکت اور بوری بند لاشوں کی برآمدگی حکومت کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کراچی میں گھمسان کی جنگ کا الارم بجا کر شہریوں میں خوف و ہراس توپھیلا دیتے ہیں مگر آگ اور خون کے کھیل کو روکنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کرتے’حکومت کا کام محض خطرے کی گھنٹی بجانا نہیں بلکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور قتل و غارت گری حکومت کی مفاہمانہ پالیسی کی وجہ سے ہے،مفاہمت کے نام ہر حکومت نے دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، وہ جس کا چاہیں خون بہاتے رہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ‘قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘رینجرز اور پولیس سب کے سب دہشت گردوں کے سامنے بے بسی کا شکار ہیں ،اگر کوئی دہشت گرد گرفتا ر بھی ہوتا ہے تو نہ اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے نہ ہی اس پر مقدمہ قائم کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے پورے شہر کا امن وامان تباہ و برباد ہو گیا ہے ، روز12سے 15افراد کی ہلاکت حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرے تو شہر میںچند دنوں میں امن قائم ہو سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی’ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نصراللہ خان شجیع نے عبدالمجید دین پوری ‘مفتی صالح اور مولانا حسان کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی کوشش کی گئی تو جدوجہد میں جماعت اسلامی ملازمین کے ساتھ ہوگی’ حسین محنتی
کراچی(جی پی آئی )پاکستان اسٹیل ایک قابل عمل منصوبہ ہے اسے اس بحران سے نکالنے میں حکومت کو سنجیدگی اورنیک نیتی سے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پاکستان اسٹیل کے محنت کشوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے اور اس کے دروازے ہمیشہ محنت کشوں کیلئے کھلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے پاکستان اسٹیل کے افسران کی تنظیم ٹاپس اورکارکنان کی تنظیم پاسلو کے ایک بڑے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس کی قیادت ٹاپس کے صدر خان حبیب آفریدی ‘جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ امیری’پاسلو کے صدرحاجی خان لاشاری اور جنرل سیکریٹری ظفر خان نے کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ‘ سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر سطح پر اس کی پشت پناہی کرے گی۔ وسائل کے باوجود خام مال کی عدم فراہمی کا مقصد سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اس ادارے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے نجکاری کی بھینٹ چڑھا دیا جائے ۔ اس سے قبل ملازمین کے وفد نے پاکستان اسٹیل مل کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایک منافع بخش ادارے کو گزشتہ پانچ سالوں میں حکومت اور اس کی ذیلی تنظیم سی بی اے نے ادارے میں لوٹ کھسوٹ اقربا پروری کا بازار گرم کر کے ادارے کو بھاری مالی نقصانات سے دوچار کیا مگر ان تمام تر نقصانات کے باوجود تسلسل کے ساتھ خام مال کی فراہمی اور گڈ گورننس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اس ادارے کی بحالی کی جاسکتی ہے اور اسے دوبارہ نفع بخش ادارہ بنایا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپوزیشن جماعتوں کے یوم سیاہ کے سلسلے میں آج احتجاجی ریلی و مظاہرہ ہوگا
کراچی(جی پی آئی )سپریم کورٹ کے فیصلے اور چیف الیکشن کمشنر کی واضح یقین دہانی کے باوجود ووٹر لسٹوں کے تصدیقی عمل میں بے قاعدگیوں اور فوج کی عدم شمولیت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج یکم فروری بروز جمعہ شہر بھر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں دن ایک بجے بعدنماز جمعہ مسجد خضری تا الیکشن کمیشن آفس صدر احتجاجی ریلی و مظاہرے کا انعقاد کیا جائے گا۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی سمیت دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکرٹری نسیم صدیقی نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے حق کے حصول’ووٹر لسٹوں کی درستگی اور شفاف انتخاب کے انعقاد کیلئے آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور احتجاجی ریلی و مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔