افغانستان : بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک،گیارہ زخمی ہو گئے

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان میں مسافر بس سڑک پرنصب بم سے ٹکرا گئی جس سے پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔دہشت گردی کا واقعہ جنوبی صوبہ غزنی کے قریب پیش آیا۔مسافر بس دارالحکومت کابل سے قندھار جا رہی تھی،،،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایاگیا جہاں متعدد کی حالت نازک ہے۔سیکیورٹی حکام نے دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا ہے۔