افغانستان : لوگر میں فضائی حملہ، حقانی گروپ کا لیڈر ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لوگر میں نیٹو کے فضائی حملے میں حقانی گروپ کا لیڈر ہلاک ہو گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے ایساف حکام کے حوالے سے بتایا کہ برکی بارک ڈسٹرکٹ میں ہونے والے فضائی حملے میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب حقانی گروپ کا کمانڈر غیرت اورایک اور مزاحمت کار مارا گیا۔

افغان اور نیٹو حکام نے حساس علاقوں میں مزاحمت کاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔