افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے بائیس فراد ہلاک،متعدد گھر تباہ

afghanistan snowfall

afghanistan snowfall

کابل : (جیو ڈیسک)افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے بائیس فراد ہلاک اورمتعدد گھرتباہ ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ بدخشاں کے حکام نے بتایا کہ ضلع واخان میں ایک گاؤں میں گزشتہ رات برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہو گئے اور خواتین اور بچوں سمیت بائیس کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قائم محکمہ کے ڈائریکٹر ثنااللہ امیری نے بتایا کہ جائے وقوعہ پرفوری امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تمام افرادکی لاشیں نکال لی گئیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثے میںبائیس افراد مارے گئے ۔ ضلع واخان کے گورنر سید پیروز نے حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ صوبے میں گزشتہ دو ماہ سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے عرصے میں شدید سرد موسم اور برفانی تودے گرنے سے سوسے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔