افغانستان نے ریجنل الیون کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

Afghanistan Cricket

Afghanistan Cricket

افغانستان (جیوڈیسک)نے کراچی حیدرآبار پر مشتمل ریجنل الیون کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیدرآباد میں کھیلے جانے والے میچ میں ریجنل الیون نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم انتالیسویں اوور میں ایک سو بارہ رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ مہتشم علی اور محمد سمیع نے اکیس اکیس رنز بنائے کپتان شاہد آفریدی نے سولہ رنز اسکور کیے۔ حمزہ ہوتک نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف محمد شہزار کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انیسویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شہزاد نے اٹھاون رنزبنائے۔ کریم خان نے ناٹ آوٹ اڑتیس رنز اسکور کیے۔