افغانستان نے گزشتہ دوسال سے قید بگرام ائر بیس میں 129 افغان قیدی رہا کر دیئے

Afghan Prisoners

Afghan Prisoners

افغانستان (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ایک عہدیدار جنرل محمد یار باریکزئی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے گرفتار کر کے بگرام جیل میں رکھے گئے 129 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

تاہم ان قیدیوں کے دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے کوئی شوائد نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔