افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر وزارتی کانفرنس کابل میں جاری

hamid karzai

hamid karzai

کابل: ( جیو ڈیسک) اتحادی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر وزارتی کانفرنس کابل میں جاری ہے۔ایک روزہ کانفرنس میں 29 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جن میں پاکستان چین ، بھارت ، ایران ، روس ، سعودی عرب اور ترکی بھی شامل ہیں۔ کانفرنس کو Heart of Asia Ministerial Conference کا نام دیا گیا ہے جس میں نیٹو ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ، منشیات کی اسمگلنگ ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت مختلف معاملات پر غور کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق توقع ہے کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا معاملہ بھی کانفرنس میں اٹھائے گا۔