افغان فوج کی پاکستانی علاقے پرگولہ باری ، 4 افرادجاں بحق ، پاکستان کا احتجاج

Pakistan

Pakistan

افغان نیشنل آرمی کی سرحد پار سے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔عسکری ذرائع نے بتایا کہ افغان آرمی نے ٹاپ چیک پوسٹ سے 122 ایم ایم کے 3 مارٹر گولے پاکستانی قبائلی علاقے نیز نارائی میں داغے جو ایک گاڑی پر لگے۔ گولہ باری سے 2 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد آگ جلانے کیلئے لکڑیاں اکھٹی کرکے واپس جارہے تھے۔

گولہ باری شام 5 بج کر 10 منٹ پر کی گئی۔ سیکرٹری خارجہ نے افغان فورسز کے ہاتھوں چار پاکستانیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلا اشتعال حملوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششیں کر رہا ہے تاہم ایسے واقعات سے سازگار ماحول کو نقصان پہنچے گا۔