الزام لگانے والوں نے خود آئی ایس آئی سے پیسے لیے : عمران

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ ہمیں جنرل پاشا کی جماعت کہتے تھے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ لاہور میں سونامی ممبر چیلنج چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنے زیادہ فوجی آپریشن ہوں گئے اتنی ہی دہشت گردی بڑھتی جائے گئی۔

دہشت گردی کے خاتمہ کا فوری کوئی حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن پر ماہانہ 90 ارب روپے خرچ ہو رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مقصد پاکستان کو آزادی دلانا ہے۔ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو لیڈرشپ دینی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو اگر ساتھ ملایا جائے تو وہ دہشت گردی پر قابو پا لیں گے۔