الطاف حسین صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل

altaf

altaf

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں . ڈاکٹروں نے الطاف حسین کو گھر پر مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،گھر منتقل ہونے کے بعد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ وہ ماضی میں بڑی سے بڑی آزمائشوں سے نمٹتے چلے آئے ہیں اور وہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آخری سانس تک حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ وہ صحتیاب ہوگئے ہیں اور انھیں اللہ تعالی اور عوام پر مکمل بھروسہ ہے ۔الطاف حسین نے ان کی خیریت دریافت کرنے والوں اور گلدستے بھیجنے پرسیاسی شخصیات اور عوام کا شکر ادا کیا ۔