الیکشن کمیشن،ریٹائرہونےوالے سینیٹرز کی فہرست جاری

election commission

election commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے اپنی مدت پوری کر کے گیارہ مارچ کو ریٹائر ہونے والے پچاس ارکان سینیٹ کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ریٹائر ہونے والے ارکان میں پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی،ڈاکٹر بابراعوان پاکستان مسلم لیگ نواز کے اسحاق ڈار،مسلم لیگ قاف کے وسیم سجاد، طارق عظیم ،ایس ایم ظفر، سلیم سیف اللہ ، محمد علی درانی ، نیلوفر بختیار، ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی ،احمد علی ،جے یو آئی کے مولانا گل نصیب ،طلحہ محمود اور اے این پی کے الیاس بلور بھی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے تین ارکان پروفیسر خورشید احمد ، محمد ابراہیم اور عافیہ ضیا کے ریٹائر ہونے کے بعد سینیٹ میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہے گی۔