الیکشن کمیشن میں تبدیلی ، وکلا نے سفارشات مرتب کر لیں

Election Commission Pakistan

Election Commission Pakistan

لاہور(جیوڈیسک) طاہر القادری اور حکومتی ٹیم میں آج ایک بار پھر مذاکرات ہو رہے ہیں ، فاروق ایچ نائیک حکومتی ٹیم میں شامل نہیں ، حکومتی ٹیم کے نامزد وکلا نے الیکشن کمیشن میں تبدیلی کے معاملے پر سفارشات مرتب کر لیں۔

طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے نامزد وکلا نے الیکشن کمیشن میں تبدیلی کے معاملے پر سفارشات مرتب کر لیں۔ حکومتی ٹیم وکلا کی سفارشات طاہر القادری کے سپرد کرے گی۔

وکلا کی ٹیم نے الیکشن کمیشن میں تبدیلی نا ممکن قرار دے دی۔وکلا کا کہنا ہے کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہی الیکشن کمیشن کے ممبران کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے فاروق ایچ نائیک حکومتی ٹیم میں شامل نہیں۔ فاروق ایچ نائیک کو صدر زرداری نے اہم ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔