الیکشن کمیشن نے ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا

election mobile

election mobile

اسلام آباد:(جیو ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ووٹ رجسٹریشن ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، آٹھ تین صفر صفر پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ووٹر رجسٹریشن کے بارے میں معلومات حاصل کرسکے گا ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ کمپیو ٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کو آج سے ملک بھر کے پچاس ہزار سے زائد مقامات پر آ ویزاں کیا گیا ہے اور یہ فہرستیں بیس مارچ تک آ ویزاں رہیں گی ۔ ووٹر اپنے اندراج کے بارے میں تصدیق کرسکیں گے ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل سے آ گاہی کے لئے آ ج سے ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اس تجویز پر غور کیا جارہا ہے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر دس سے پندرہ فیصد خواتین کے ووٹ پول نہ ہوں تو وہاں کے نتائج روک لئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ پول کر سکتے ہیں لیکن انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ۔ انتخابی اخراجات کنڑول کرنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جا رہا ہے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر کے پاس آئین کے تحت اختیارات ہیں لیکن اب تک کسی نے استعمال نہیں کیئے۔ اب وقت ہے کہ ان کے اختیارات استعمال کیئے جائیں تاکہ شفاف انتخابی عمل ممکن بنایا جاسکے ۔