الیکشن کمیشن : پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ڈیڈلائن ختم

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن میں پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، مقررہ تاریخ تک 230 میں سے 48 سیاسی جماعتوں نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایم ایل این، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں جبکہ تحریک انصاف، مسلم لیگ فنکشنل اور آل پاکستان مسلم لیگ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کو آئندہ کسی انتخاب میں انتخابی نشان جاری نہیں کیا جائے گا۔