الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخاب کیلئے گرین سگنل

Election commision

Election commision

الیکشن کمیشن (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے ۔ تاہم صوبوں کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی پڑے گی۔الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابرہیم کی صدارت میں جاری ہے جس میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

اجلاس میں صوبائی ممبران ، نادرا ، اور دیگر اعلی حکام عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں ۔اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اگر وقت سے قبل انتخابات کا کہا جائے تو الیکشن کمیشن کی کیا تیاری ہے اور اگر کوئی کمی ہے تو اس کو دور کر لیا جائے۔