الیکشن کمیشن کا کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم نے صرف کراچی میں حلقہ بندیوں کی مخالفت کی تھی اس کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد میں آج چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر غور کیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ تمام جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کی حمایت کی۔