الیکشن کمیشن کا 4نشستوں پرضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

Election Commission

Election Commission

پنجاب(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ان نشستوں پر منتخب اراکین کو دہری شہریت کے باعث سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سترہ نومبر کو ہوگی، امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی آٹھ اور نو اکتوبر کو وصول کئے جائیں گے۔ سترہ نومبر ہونے والی پولنگ میں قومی اسمبلی کی دو نشستیں این اے ایک سو سات گجرات اور این اے ایک سو باسٹھ ساہیوال شامل ہیں، صوبائی نشستوں میں پی پی چھبیس جہلم، پی پی ایک سو بائیس سیالکوٹ، پی پی ایک سو چوالیس لاہور اور پی پی بانوے گوجرانوالہ شامل ہیں۔