امداد نہیں عالمی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں : حنا ربانی کھر

hina rabbani khar

hina rabbani khar

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کی ہے۔ یورپی یونین سے طویل شراکت داری چاہتے ہیں۔ امداد نہیں عالمی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی کمشنر کیتھرین ایشٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹجک مذاکرات کا آج آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کا 11 فیصد یورپی یونین سے آتا ہے۔ کمشنر کیتھرین ایشٹن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

جمہوریت کے فروغ ، خواتین اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مشکلات کا احساس ہے ۔ اس لیے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے معیشت مضبوط کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خطے کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر بات کرنا میرے دورے کا مقصد نہیں۔