امریکا ، سعودی عرب میں ڈورن اڈے قائم کرچکا ہے ، امریکی اخبار

Durn Bases

Durn Bases

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکا ، سعودی عرب میں ڈورن اڈے قائم کرچکا ہے ، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون اڈے 2 سال قبل قائم کیے گئے تھے ، جس کے مطابق القاعدہ کے رہنما سعودی نژاد امریکی شہری Anwar al-Awlaki کو بھی سی آئی اے ڈرون نے سعودی عرب میں موجود اڈے سے نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب میں ڈرون اڈوں کے قیام میں سی آئی اے ڈائریکٹر کے نامز د امیدوار اور سعودی میں سابق اسٹیشن چیف جان بری نن نے اہم کردار ادا کیا تھا، اخبار نے انتظامیہ کی درخواست پر سعودی عرب میں ڈرون اڈوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔