امریکا خطے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazal-ur-Rehman

Maulana Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اس خطے کی سیاست پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور خطے کے وسائل پر قبضے کیلئے یہاں موجود ہے۔ اسلام آباد میں عالمی اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر نہیں، بلوچستان میں کوئی قانون اور ضابطہ موجود نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس خطے کی سیاست پر غلبہ اور وسائل حاصل کرنے کیلئے موجود ہے، مدارس کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔